بیرسٹر فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے مستعفی
👁️ 123 بار دیکھا گیا
بیرسٹر فروغ نسیم پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے مستعفی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سابق وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے استعفے سے پاکستان بار کونسل سندھ کی ایک نشست خالی ہوگئی جس پر یاسین آزاد ایڈووکیٹ کا تقرر کردیا گیا ہے، اٹارنی جنرل نے فروغ نسیم کے استعفے اور یاسین آزاد کی تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح ہی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا لائسنس بحال کیا گیا تھا۔
پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امجد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم نے پاکستان بار کونسل کو وکالت کا لائسنس بحال کرنے کی درخواست کی تھی جس پر ان کا لائسنس بحال کردیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے فروغ نسیم کی لائسنس بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وکالت کا لائسنس بحال ہونے کے بعد فروغ نسیم سپریم کورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے وکیل کی حیثیت سے پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف کی طرف سے سابق وزیر قانون فروغ نسیم عدالت میں پیش ہوئے تھے تاہم پاکستان بار کونسل کے اعتراض پر آرمی چیف کے حق میں زیادہ تر دلائل اور کیس کی تقریبا پیروی اٹارنی جنرل نے ہی کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C