بے شک اللہ زمین پر فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا، خطبہ حج
👁️ 110 بار دیکھا گیا
بے شک اللہ زمین پر فساد پھیلانے والوں کو پسند نہیں کرتا، خطبہ حج
عرفات (ڈیلی اردو) امام کعبہ شیخ بندر بن عبدالعزیز نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ زمین پر فساد کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا، اُمت کو چاہیئے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے۔
امام کعبہ شیخ بندر بن عبدالعزیز نے میدان عرفات میں مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے فرمایا میرے سوا کسی کو نہ پکارو اور کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، رسول ﷺ نے فرمایا، تم زمین والوں پر رحم کرو، اللہ تم پر رحم فرمائے گا، امت کو چاہئے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے، اللہ کی رحمت سے وہی مایوس ہوتا ہے جو گمراہ ہو چکا ہو، اللہ کریم نے کہا میری رحمت میرے عذاب پر غالب ہے، رسول ﷺ نے فرمایا، جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا۔
امام کعبہ نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ نے جیسے تم پر احسان کیا ویسے تم لوگوں پر کرو، اللہ کی رحمت احسان کرنے والوں کے قریب ہے، اللہ نے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا، اللہ کا حکم ہے کہ والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کرو، رسول ﷺ نے فرمایا اپنے ملازمین کے ساتھ احسان کا معاملہ اختیار کرو، خادموں پران کی طاقت سے زیادہ بوجھ مت ڈالنا۔
شیخ بندر بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ اللہ نے فرمایا اپنے حقوق اور وعدوں کو پورا کرو، تمارے لئے کتاب کو بھیجا گیا ہے تاکہ تم ہدایت پاؤ اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے، اپنے نفس کا تزکیہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو، اپنے رب کی ایسے عباد ت کرو جیسے اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے۔
امام کعبہ نے کہا کہ اللہ زمین پر فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، قرآن میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو، آپس میں ہمدردی کے تعلقات قائم کرو اور عداوت و نفرت کو ختم کرو، معاشرے میں مساوات قائم کرو، اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسرے کو معاف کرو۔
امام کعبہ کا کہنا تھا کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور اپنی نمازوں کی حفاظت کرو اور اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کے لیے پورا کرو، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ شیطان تمہیں گمرا ہ کرنے کی کوشش کرے گا، اگر اللہ کا فضل نہ ہوتا تو سب شیطان کی ہی اتباع کرتے، رسول ﷺ نے فرمایا، جنت میں اللہ کے رحم و فضل کے بغیر کوئی داخل نہیں ہو گا۔
امام کعبہ نے مزید کہا کہ احسان یہ ہے کہ گویا تم اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے تم اسے دیکھ رہے ہو اور ایسا ممکن نہ ہو تو سمجھ لو کہ وہ تمہیں دیکھ رہا ہے، اللہ کا فرمان ہے جو بندہ اپنےنفس پر ظلم کرتا ہے تو اس کیلئے توبہ کا دروازہ کھلا ہے، اللہ نے فرمایا اگر کسی علاقے میں طاعون پھیل جائے تو وہاں مت جاؤ اور وہاں کے لوگ باہر نہ نکلیں، تمام حجاج اپنے اپنے شہروں کیلئے دعا کریں، جب آپ دعا کرتے ہیں تو فرشتے فخر کرتے ہیں۔
خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا، اللہ تعالیٰ نے بندوں کے ساتھ نرمی کا معاملہ فرمایا، اللہ نے فرمایا میں نے تمہارے لئے دین کامل کردیا، ہمیں اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہیئے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، رسول کریمؐ آخری نبیؐ ہیں، اپنی نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص نماز عصر کی، اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور تقویٰ و پرہیز گاری اختیار کرو، بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا۔
دوسری جانب غروب آفتاب کے ساتھ عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ کیلیے روانہ ہو جائیں گے، یہاں مغرب اور عشا کی نماز قصر کرکے نماز مغربین ادا کی جائے گی
حجاج کرام رات کھلے آسمان تلے عبادت میں گزاریں گے، عازمین نماز فجر کی ادائیگی کے بعد جمرات میں رمی یعنی سب سے بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔
عازمین اللہ کی راہ میں جانور کی قربانی کے بعد سر منڈوا کر احرام کی حالت سے باہر آ جائیں گے۔
کورونا کی وبا کے باعث رواں سال 60 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں ،جن میں سعودی شہری اور سعودیہ میں ہی مقیم غیرملکی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5464 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C