تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات آئین کے مطابق جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
👁️ 39 بار دیکھا گیا
تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات آئین کے مطابق جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کا موضوع حساس ہے، اس حوالے سے تمام سرگرمیاں پاکستان کے آئین کے مطابق جاری ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان عاصم افتخار نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا موضوع حساس ہے، اس پر اراکین پارلیمان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام سرگرمیاں پاکستان کے آئین کے مطابق جاری ہیں، احسان اللہ احسان کےانتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستانی سفارتخانوں کے اکاؤنٹس کی بھارتی بندش پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے، بھارت کی عوام کی سوچ، آواز اور نظریات پر پابندی جبر کی عکاسی ہے اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ایک پٹیشن بھی فائل کی گئی ہے، ان اکاؤنٹس میں ہمارے بیرون ممالک ویری فائیڈ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، آزادی اظہار رائے کے محافظوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں چین، یورپی یونین اورامریکا سے روابط بہتر ہوئے ہیں، چین کے پولٹ بیورو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر یان نے پاکستان کا دورہ کیا اور سی پیک منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے عزم کی تجدید کی گئی، جب کہ پاکستان کی جانب سے چین میں پاکستانی طلبہ کی تعلیم کی بحالی پر شکریہ ادا کیا گیا، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں میں 100 سے زائد ممالک نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو کا امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات میں مثبت مومینٹم برقرار رکھنے پر اتفاق کیا اور افغانستان میں مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اس کے علاوہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی نے بھی گزشتہ دنوں پاکستان کا دورہ کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے سیکیورٹی اور ڈیفنس کے شعبوں میں دیرینہ تعلقات ہیں اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کا انسداد دہشتگردی گردی میں بھی تعاون جاری ہے، امریکا نے خود کہا ہے کہ اب تعلقات کو پاک چین تعلقات کے تناظر میں نہیں دیکھ رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کرکے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔
دفتر خارجہ نے گزشتہ دنوں مینگو فیسٹول کا انعقاد کیا، وزیر خارجہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی جب کہ تقریب میں متعدد سفیر اور سفارتی حکام بھی شریک ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C