ترکی: بغاوت کرنے والے 337 پائلٹوں کو عمر قید کی سزا
👁️ 103 بار دیکھا گیا
ترکی: بغاوت کرنے والے 337 پائلٹوں کو عمر قید کی سزا
انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی میں 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں سیکڑوں افراد کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترکی کی عدالت نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے کیس میں ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کے خلاف منصوبہ بندی کے الزام میں 337 سابق پائلٹوں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
#UPDATE A Turkish court on Thursday jailed 337 former pilots and other suspects for life in one of the largest trials stemming from the bloody 2016 coup attempt against President Recep Tayyip Erdogan https://t.co/DeYlO6q9lK
— AFP News Agency (@AFP) November 26, 2020
خبر ایجنسی کے مطابق 500 افراد پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ انہوں نے دارالحکومت انقرہ کے ائیربیس سے حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کی جس میں فوجیوں کی جانب سے لڑاکا طیاروں، ہیلی کاپٹرز، ٹینکوں اور اہم ریاستی اداروں پر کنٹرول کی کوشش کی گئی اور اس کے نتیجے میں 250 افراد ہلاک ہوئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یہ انتہائی اہم ٹرائل ملک کی درجنوں عدالتوں میں جاری ہے جس میں ہزاروں افراد کے فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ کیس میں مجموعی طور پر 475 افراد ٹرائل پر تھے جن میں سے 365 حراست میں ہیں جب کہ 337 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جن میں سے 291 ملزمان کو ترکی کی سخت ترین سزائیں دی گئی ہیں جن میں ان کی پیرول پر رہائی ناممکن ہے۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ جن لوگوں کو سخت ترین سزائیں دی گئی ہیں ان میں 25 ایف 16 کے پائلٹ بھی شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے سابق ائیر فورس کمانڈر پر بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ فوجی بغاوت کے دوران انہوں نے انقرہ کی ائیر بیس سے پارلیمنٹ سمیت سرکاری اداروں پر بمباری اور طیب اردوان کو قتل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
واضح رہےکہ 15 جولائی 2016 کو ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی جس میں فوج کے ایک گروپ نے ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش تاہم اسے ناکام بنادیا گیا۔
ترکی کی حکومت نے اس کا الزام امریکا میں مقیم گولن تحریک کے سربراہ فتح اللہ گولن پر عائد کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C