ترکی میں ناکام بغاوت: مزید 200 فوجیوں کی گرفتاری کے احکامات جاری
👁️ 158 بار دیکھا گیا
ترکی میں ناکام بغاوت: مزید 200 فوجیوں کی گرفتاری کے احکامات جاری
استنبول (ویب ڈیسک) ترک پراسیکیوٹر نے استنبول اور صوبہ ازمیر میں 200 فوجی اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جن پر دہشت گرد تنظیم فتح اللہ گولن (فیٹو) سے روابط کا الزام ہے۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق فتح اللہ ٹیرراسٹ آرگنائزیشن (فیٹو) کی تنظیم کو 2016 میں انقرہ میں ہونے والی بغاوت کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔
استنبول پراسیکیوٹر کےمطابق استنبول میں جن 176 فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں حاضر سروس کرنل، لیفٹیننٹ، میجر اور کیپٹن کے عہدے کے فوجی بھی شامل ہیں جبکہ ازمیر میں 20 حاضر سروس اور 5 سابق فوجیوں کے ساتھ ساتھ 10 شہریوں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
اس ضمن میں ذرائع نے شناخت پوشیدہ رکھنے شرط پر بتایا کہ فیٹو کے ترک مسلح افواج میں اثر و رسوخ کی تحقیقات کے سلسلے میں مشتبہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔
ازمیر میں مشتبہ افراد پر فون کے ذریعے فیٹو کے ’اماموں‘ کے ساتھ رابطوں کا الزام عائد کیا گیا جبکہ 10 شہریوں کو فیٹو کی انکرپٹڈ میسیجنگ ایپلکیشن استعمال کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا۔
خیال رہے کہ انقرہ نے فیٹو اور اس کے امریکا میں موجود سربراہ فتح اللہ گولن پر 15 جولائی 2016 کی ناکام بغاوت کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا جس میں 251 افراد ہلاک اور 2 ہزار 200 زخمی ہوگئے تھے جبکہ فتح اللہ گولن نے یہ الزام مسترد کردیے تھے۔
اس کے علاوہ انقرہ کی جانب سے فتح اللہ گولن پر ترک اداروں بالخصوص فوج، پولیس، عدلیہ میں مداخلت کر کے حکومت کو ختم کرنے کے لیے طویل مہم چلانے کا بھی الزام لگایا جاتا ہے۔
دوسری جانب پراسیکیوٹرز نے انقرہ میں بھی 35 ترک فوجیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس میں سے اب تک 20 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
جاری تحقیقات میں پولیس نے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ترکی کے 12 صوبوں اور دارالحکومت میں بھی کارروائیاں کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل کرفیو، بازار اور اہم شاہراہیں بند رہیں گی
04/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11803 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C