ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز گرفتار
👁️ 50 بار دیکھا گیا
ترکی میں ناکام بغاوت کے الزام میں 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز گرفتار
انقرہ (ڈیلی اردو) ترکی میں حکومت پر تنقید کرنے پر 10 ریٹائرڈ ایڈمرلز کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے 100 سے زائد نیوی کے سابق سینئر افسران پر مشتمل ایک گروپ کی جانب سے حکومت کے خلاف بیان جاری کرنے پر 10 سابق ایڈمرلز کو حراست میں لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نیوی کے سابق افسران نے اپنے بیان میں ترکی کی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران کو ملک میں 2016 میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے جوڑا ہے۔
ترکی کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان تمام سابق افسران کو حکومت کے خلاف جاری کھلے خط سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے جسے ترکی کے چیف پراسیکیوٹر نے دارالحکومت انقرہ میں پیش کیا تھا۔
ترکی کے چیف پراسیکیوٹر نے اس معاملے پر مزید 4 مشتبہ افراد کو تین دن کے اندر انقرہ پولیس کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ انہیں ان کی عمر کی وجہ سے حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے سابق سینئر افسران پر الزام عائد کیا گیا ہےکہ انہوں نے آئینی احکامات سے روگردانی کرنے کے لیے فورس اور تشدد کا سہارا لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افسران کو 104 ریٹائرڈ ایڈمرلز کا دستخط شدہ خط سامنے آنے پر حراست میں لیا گیا ہے جس کی صدارتی دفتر کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترک میڈیا کا بتانا ہےکہ نیوی کے ان سابق افسران کو انقرہ، استنبول اور دیگر شہروں میں ان کے گھروں میں ہی زیر حراست رکھا گیا ہے جب کہ ان سے دارالحکومت میں قائم چیف پراسیکیوٹر کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C