تل ابیب: پاکستانی وفد اسرائیل پہنچ گیا
👁️ 87 بار دیکھا گیا
تل ابیب: پاکستانی وفد اسرائیل پہنچ گیا
تل ابيب (ڈیلی اردو) اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے ایک سینیئر سرکاری عہدیدار اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک وفد اسرائیل پہنچا ہے جہاں وہ صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات بھی کریں گے۔
اسرائیل کے نجی ٹیلی وژن نیوز چینل کے مطابق انڈونیشیا کے ایک اعلٰی عہدیدار اسرائیل کے دورے پر ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے رواں سال کے آغاز سے وزارت خارجہ کی سطح پر خفیہ مذاکرات جاری تھے۔
Exclusive: Pakistani delegation visits Israel ????????????????
The delegation is notably due to meet Israeli President Isaac Herzog, according to @GuyAz
— i24NEWS English (@i24NEWS_EN) September 19, 2022
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اگست میں بھی انڈونیشیا کے سرمایہ کاروں، تاجروں اور ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل ایک وفد نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔
آئی ٹوئنٹی فور نیوز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس وقت ایک پاکستانی وفد بھی اسرائیل میں موجود ہے۔ وفد میں 9 افراد موجود ہیں جن میں 4 پاکستان میں رہتے ہیں جب کہ دیگر میں پاکستانی نژاد امریکی اور برطانوی شامل ہیں۔
اسرائیلی نیوز چینل نے انکشاف کیا کہ پاکستانی وفد میں سابق وزیر مملکت اور ملکی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نسیم اشرف بھی شامل ہیں جب کہ وفد کے ہمراہ ایک پاکستانی صحافی بھی آئے ہیں تاہم انھوں نے شناخت خفیہ رکھی ہے۔
خیال رہے کہ نسیم اشرف مشرف دور میں وزیر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد کا یہ دورہ ثقافت، سیاحت اور جیو پالیٹکس کے تناظر میں ہے۔
تاحال اسرائیلی نیوز چینل کے اس دعوے کی نہ تو اسرائیل اور نہ ہی پاکستان اور انڈونیشا کی جانب سے تردید یا تصدیق کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس اسرائیلی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے اپریل کے آخر اور مئی کے شروع میں اسرائیلی سرزمین پر ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کی تھی۔ تاہم اس وقت وزارت خارجہ نے کسی بھی پاکستانی وفد کی اسرائیلی دورے کی تردید کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے دوران پاکستانی وفد، جس میں ایک کراچی میں مقیم صحافی بھی شامل ہیں، کو اسرائیل بھر کے دورے کروائے گئے۔
اس سے قبل، جون میں پاکستانی صحافی احمد قریشی کو ایک ماہ قبل اسرائیل کا دورہ کرنے پر پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ان کے شو سے نکال دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C