تنازع کشمیر: پاکستان بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو 10 کروڑ سے زائد افراد لقمہ اجل بن جائیں گے
👁️ 90 بار دیکھا گیا
تنازع کشمیر: پاکستان بھارت ایٹمی جنگ ہوئی تو 10 کروڑ سے زائد افراد لقمہ اجل بن جائیں گے
واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکی ریاست نیو جرسی میں قائم رٹگیرز یونیورسٹی کے محققین نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک تحقیقی مقالہ شائع کیا ہے جس میں 2025ء کا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں 10 کروڑ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے رپورٹ میں 2025ء کے سال میں تباہ کن جنگ کا آغاز بھارتی پارلیمنٹ پر حملے سے ہوتا ہے جس میں کئی بھارتی رہنما ہلاک ہوگئے۔ جواباً نئی دہلی نے آزاد کشمیر پر حملے کیلئے کئی ٹینک روانہ کرنے کا حکم دیا۔
اس صورتحال سے پریشان پاکستان نے حملہ آور فورسز پر ایٹمی ہتھیار استعمال کر دیے جس سے تاریخ کے خطرناک ترین تنازع کا آغاز ہوا اور اس کے عالمی منظر نامے پر شدید اثرات مرتب ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق، اس منظرنامے کی ماڈلنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی نوعیت کے نتائج 10 کروڑ افراد کی ہلاکت کی صورت میں سامنے آئیں گے جس کے بعد عالمی سطح پر خوراک کا بحران اور قحط کا آغاز ہوگا، ایٹمی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے لاکھوں ٹن کالے دھویں کے نتیجے میں سورج کی روشنی کا زمین تک پہنچنے کا راستہ تقریباً ایک دہائی کیلئے بند ہو جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الوقت دونوں ملکوں کے پاس تقریباً 150 جوہری ہتھیار ہیں اور توقع ہے کہ 2025ء تک یہ بڑھ کر 200 ہو جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7406 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5127 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C