توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ
👁️ 65 بار دیکھا گیا
توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللّٰہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کی حزب مخالف کی متعدد جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے شیری مزاری کے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔
حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ گورنر پنجاب کا آرمی چیف کو خط اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، وہ جس پہاڑی کمک کے منتظر ہیں وہ انہیں نہیں ملے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت کے خلاف اقوامِ متحدہ کے مندوب کو خط لکھا ہے۔
شیریں مزاری نے یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا۔
اپنے خط میں شیریں مزاری نے لکھا کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کیا ہے۔
خط کے متن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کارڈ استعمال کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : کرد خواتین جنگجوؤں کا فوج میں شمولیت کا مطالبہ مسترد، متبادل راستے کی تلاش
02/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر حملہ، فلپائن کے 2 ملاح ہلاک
02/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26266 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15513 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C