توہین مذہب کا کیس: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور
👁️ 75 بار دیکھا گیا
توہین مذہب کا کیس: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور
راولپنڈی (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین مذہب کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت دی۔
جمعے کے روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ پہنچے اور توہین مذہب کیخلاف مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی، درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کی۔
عدالت نے توہین مذہب مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انتظامیہ کو 18 مئی تک گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے شیخ رشید کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی اور مقدمات کے اخراج کیلئے فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کیخلاف مسجد نبوی واقعے پر فیصل آباد، گوجرخان، راولپنڈی اور اٹک سمیت نوشہروں میں مقدمات درج ہیں جبکہ انہیں مقدمات میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق پہلے ہی گرفتار ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C