تھائی لینڈ: جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا کر خود کو گولی مار لی
👁️ 171 بار دیکھا گیا
تھائی لینڈ: جج نے قتل کیس کا فیصلہ سنا کر خود کو گولی مار لی
بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے جج نے بھری عدالت میں قتل کے مقدمے کے فیصلہ سنانے کے بعد خود کو گولی مار لی۔
امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق تھائی جج نے قتل اور فیس بک کی لائیو ویڈیو میں سلطنت کے عدالتی نظام کی بُرائی کرنے کے کیس میں کئی ملزمان کو بری کرنے کے فیصلہ سنانے کے بعد خود کو سینے میں گولی ماری۔
A suicide attempt by a judge in Thailand who accused his superiors of interfering with his verdicts has highlighted questions about judicial independence and fairness. https://t.co/nB16KdIA8v
— The Associated Press (@AP) October 5, 2019
ناقدین کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی عدالتیں اکثر امیروں اور طاقتور افراد کے حق میں فیصلے سناتی ہیں، جبکہ عام آدمی کو معمولی جرم میں بھی جلد اور سخت سزائیں سنائی جاتی ہیں۔
تاہم کسی جج کے منہ سے آج تک عدالتی نظام پر تنقید سننے میں نہیں آئی۔
یالا شہر کی عدالت کے جج کاناکورن پیانچانا پانچ مسلم ملزمان کے خلاف قتل کے کیس کی سماعت کر رہے تھے۔
انہوں نے قتل کرنے والے گروپ کے ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا اور اس کے بعد پستول نکال کر خود کو سینے میں گولی مار لی۔
قبل ازیں عدالت میں ریمارکس اور فیس بک لائیو پر اپنے الفاظ نشر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘کسی کو سزا سنانے کے لیے آپ کو شفاف اور ٹھوس ثبوتوں کی ضرورت ہوتی ہے، لہٰذا اگر آپ کو یقین نہ ہو تو کسی کو سزا نہیں دینی چاہیے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘میں یہ نہیں کہہ رہا کہ پانچوں ملزمان نے کوئی جرم نہیں کیا، انہوں نے شاید کیا ہو لیکن عدالتی نظام کو شفاف اور قابل اعتبار ہونے کی ضرورت ہے اور بے گناہوں کو سزا دینا انہیں قربانی کا بکرا بنانا ہے۔’
اس کے بعد فیس بک لائیو ویڈیو ختم ہوگئی تاہم عینی شاہدین نے کہا کہ جج نے سابق تھائی بادشاہ کی تصویر کے سامنے آئینی حلف کے الفاظ دہرائے اور پھر خود کو گولی مار لی۔
واقعے پر عدالت میں موجود تمام افراد دنگ رہ گئے، جج کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
تھائی جج نے اقدامِ خودکشی سے قبل جس مقدمے کا فیصلہ سنایا اس میں 5 ملزمان کو بری کیا گیا جب کہ امید کی جارہی تھی کہ ان میں سے کم از اکم 3 ملزمان کو سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق جج پرمقدمے کے حوالے سے فیصلہ تبدیل کرنے کیلئے سخت دباؤ تھا اس لیے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
Judge shoots self in court after being forced to change verdict https://t.co/pD9cKLdv4H#ThaiPBSWorld pic.twitter.com/oiVTa0Veih
— Thai PBS World (@ThaiPBSWorld) October 4, 2019
تھائی لینڈ کے عدالتی آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ جج کی جانب سے اقدامِ خودکشی ان کی اپنی ذاتی وجوہات اور پریشانیوں کی وجہ اٹھایا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
فیصلے سے قبل جج کی جانب سے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وہ قومی سلامتی سے متعلق مقدمے کی سماعت کررہے ہیں ، تاہم بعد میں یہ پوسٹ ہٹادی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C