ججز حکومت سمیت کسی ادارے کے دباؤ میں نہ آئیں: چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ
👁️ 122 بار دیکھا گیا
ججز حکومت سمیت کسی ادارے کے دباؤ میں نہ آئیں: چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ
اسلام آباد (ڈیلی اردو) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ ججز کسی کے زیر اثر نہیں، وہ حکومت سمیت کسی ادارے کے زیر اثر نہ آئیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی طاقت اعتماد ہے، عدلیہ کا بھی دیگر اداروں کی طرح احتساب ہوتا ہے، عدلیہ کو انتظامی سطح پر اصلاحات اور موجودہ حالات میں عدلیہ ریفارمز بہت ضروری ہیں۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آج کل دیگر ادارے عدلیہ کے کاموں میں مداخلت کرتے ہیں، خیبر پختونخوا کے ججز کسی کے زیر اثر نہیں، ججز حکومت سمیت کسی ادارے کے زیر اثر نہ آئیں، ماتحت عدلیہ کو بنا خوف و خطر فیصلے کرنے چاہئیں۔
جسٹس وقار احمد نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کو اداروں کی بڑھتی مداخلت سے بالاتر ہوکر فیصلے کرنے چاہیں، ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو ماتحت عدلیہ کے حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا، رجسٹرارز کا کام ہے کہ ماتحت عدلیہ کو پیغام دیں کہ وہ آزاد ہیں اور کسی کی مداخلت قبول نہ کریں، ایسے اداروں کا دباؤ نہ لیں جو تاثر دے رہے ہیں کہ وہ ہی رہنمائی کرسکتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C