جرمنی: شٹٹ گارٹ میں تلوار بردار شخص کو اس کی ماں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا
👁️ 70 بار دیکھا گیا
جرمنی: شٹٹ گارٹ میں تلوار بردار شخص کو اس کی ماں کے سامنے گولی مار کر ہلاک کردیا
برلن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) جنوبی جرمن شہر شٹٹ گارٹ میں پولیس نے ایک ایسے تلوار بردار شخص کو اس کی والدہ کے سامنے گولی مار دی، جس نے پولیس پر حملے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں پولیس کو اس شخص کے گھر سے پیلٹ گنیں، ایک کمان اور مزید ایک تلوار بھی ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے دارالحکومت شٹٹ گارٹ میں پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں پہلے تو یہ شخص ایک کار کریش کی وجہ بنا اور جب پولیس اہلکار موقع پر پہنچے، تو اس نے ان کو دھمکیاں دینے کے علاوہ ان پر ایک تلوار سے حملے کی کوشش بھی کی۔
پولیس کے مطابق اس شخص نے اپنے ہاتھ میں جو تلوار اٹھا رکھی تھی، وہ 70 سینٹی میٹر (دو فٹ تین انچ) لمبی تھی اور وہ انتہائی مشتعل تھا۔ اس پر پولیس نے پہلے تو کالی مرچوں والا سپرے استعمال کر کے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن جب یہ شخص پھر بھی دھمکیاں دینے اور پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوششوں سے باز نہ آیا، تو پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی۔
اس شخص کو متعدد گولیاں لگی تھیں، جس کے بعد اسے علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
پولیس کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ چند ڈرائیوروں اور راہگیروں نے پولیس کو فون کر کے خبردار کر دیا تھا کہ ایک ڈرائیور بڑی لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا۔ تب یہ شخص ٹریفک کے لیے ایک سڑک پر بنائے گئے گول چکر پر معمول کی سمت کے برعکس ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیگر ڈرائیوروں کے لیے خطرناک بھی ہو چکا تھا اور اس دوران اس کی گاڑی کی ایک سائیڈ ایک عمارت کی دیوار کے ساتھ گھسٹتی بھی چلی گئی تھی۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس شخص کی عمر 32 برس تھی اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر اس کی 69 سالہ والدہ بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ اس شخص کے بارے میں پولیس کو شبہ ہے کہ شاید وہ ذہنی مسائل کا شکار تھا۔ اس کی گاڑی پولیس کی طرف سے روکے جانے سے پہلے سڑک کے کنارے بنے ایک اشتہاری ستون سے بھی ٹکرا گئی تھی۔
پولیس اس گاڑی کو کریش کی جگہ سے کچھ دور روکنے میں کامیاب ہو گئی۔ وہیں پر اس گاڑی کے ڈرائیور نے تلوار پکڑے پولیس پر حملے کی کوشش کی تو وہ پولیس کی فائرنگ میں زخمی ہو گیا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس پورے واقعے میں مارے جانے والے ڈرائیور کی والدہ بھی زخمی ہو گئی۔ تاہم یہ بات غیر واضح ہے کہ اس خاتون کو آنے والے زخموں کی وجہ کیا تھی۔
اس واقعے کے بعد جب اس شخص کے گھر کی تلاشی لی گئی، تو پولیس کو وہاں سے دو پیلٹ گنیں، ایک کمان اور مزید ایک تلوار بھی ملی۔
پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ بظاہر یہ شخص ایک نفسیاتی مریض تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C