جرمنی میں چاقو کے حملے سے 3 افراد ہلاک، 4 زخمی، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
👁️ 41 بار دیکھا گیا
جرمنی میں چاقو کے حملے سے 3 افراد ہلاک، 4 زخمی، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
برلن (ڈیلی اردو/بی بی سی) جرمنی کے شہر زولنگن کی پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔
یہ حملہ جمعے کی شب ہوا جب شہر کے مرکز میں ایک تقریب جاری تھی۔ اطلاعات کے مطابق تاحال پولیس حملہ آور کو پکڑ نہیں سکی ہے۔
جرمن میڈیا بیلت کے مطابق حملہ آور نے راہ چلتے لوگوں پر چاقو سے وار کیے۔ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور پولیس کے ہیلی کاپٹروں کو شہر کے اوپر اُڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ صنعتی شہر اپنے قیام کا 650واں سال منا رہا تھا۔
حکام نے لوگوں کو مرکز سے نکلنے کی ہدایت دی ہے اور پولیس نے جائے وقوعہ کے اطراف پر رکاوٹیں لگائی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق ایمرجنسی ورکرز زخمی شہریوں کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
پولیس نے حملہ آور کی تلاش کے لیے 40 ٹیکٹیکل وہیکلز تعینات کیے ہیں۔ ان گاڑیوں پر سپیشل ٹاسک فورس کے اہلکار سوار ہیں۔
سڑکوں پر رکاوٹیں لگائی گئی ہیں اور شہریوں کو اس تلاش کے دوران گھروں میں رہنے کا کہا گیا ہے۔
تقریب کے منتظمین میں سے ایک فلپ مولر نے کہا کہ نو لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں جنھیں ایمرجنسی ورکرز طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ ’لوگ حیران ہیں۔ لیکن وہ پُرامن طریقے سے مرکز سے چلے گئے۔‘
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھیں معلوم تھا کہ کچھ گڑ بڑ ہے جب انھوں نے دیکھا کہ سٹیج پر موجود گلوکار کے چہرے کے تاثرات بدل گئے ہیں۔ لارس نامی عینی شاہد نے بتایا کہ ’مجھ سے صرف ایک میٹر دور ایک شخص گِر گیا تھا۔‘
جرمن میڈیا کے مطابق حملہ آور نے بظاہر جان بوجھ کر چاقو سے لوگوں کو گردن پر وار کیے۔ پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ اب تک کی معلومات کے مطابق صرف ایک حملہ آور تھا۔
اس تین روزہ تقریب میں ہر رات 25 ہزار لوگوں کے اجتماع کی توقع تھی۔ مگر اب اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب زولنگن میں ہونےوالی تقریب پر چاقو بردار شخص کے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کا بیان شدت پسند تنظیم کے خبر رساں ادارے ‘عماق’ پر جاری کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک
26/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں آپریشن "العزم" جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی
25/July/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 4 حملہ آور ہلاک
25/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف اقدامات مزید تیز کرنے پر اتفاق
25/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
باجوڑ: تلی ڈیم کے قریب دھماکے میں 2 افراد ہلاک
25/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8980 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4853 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3727 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3600 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2579 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2332 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C