جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنانیوالے صدر اور وزیراعظم استعفیٰ دیں، متحدہ اپوزیشن
👁️ 105 بار دیکھا گیا
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنانیوالے صدر اور وزیراعظم استعفیٰ دیں، متحدہ اپوزیشن
اسلام آباد (ڈیلی اردو/این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، جمعیت علماء اسلام (ف)، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، میر حاصل خان بزنجو کی نیشنل پارٹی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
جمعہ کو جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ غیر آئینی، غیر قانونی، جھوٹا اور بدنیتی پر مبنی ریفرنس بنانے والے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسٹ ریکوری یونٹ کی حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسے فی الفور بند کیا جائے، ایک معزز جج کے خلاف بدنیتی پر مبنی بے بنیاد ریفرنس بنا کر اعلی عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، ریفرنس دراصل اعلی عدلیہ کا بازو مروڑنے اور اسے دباؤ میں لانے کی مذموم کوشش تھی، اپنے فیصلے کے ذریعے دستور وقانون کی حکمرانی کی سربلندی اور اس کی حفاظت پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کی وکلاء برادری کو مبارک پیش کرتے ہیں، ان کے اتحاد اور عزم کے سامنے فسطائی سوچ ڈھیر ہوگئی، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل، صوبائی بار کونسلز کو ان کے شاندار کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وکلا برادری نے ایک بار پھر ایک نازک موڑ پر تاریخی کردار ادا کیا ہے، آج سچائی، ایمانداری، قانون و انصاف کی حکمرانی اور اتحاد کی جیت ہوئی ہے، عدلیہ کے خلاف سازش ناکام اور عمران خان کی ذہنیت سامنے آگئی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے حکومتی بدنیتی بے نقاب کر دی ہے، موجودہ حکومت کی ناکامیوں کی طویل فہرست میں آج ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔
ادھر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسٰی کیس کا فیصلہ آنے کے بعد صدر مملکت اس عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔
باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے تمام وکلاء برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کے وکلاء برادری نے اس کیس میں وہی کردار ادا کیا جو 2007ء کے وکلاء تحریک میں ادا کی گئی تھی۔ اس وقت ایک آمر کے خلاف کردار ادا کرکے آئین و قانون کی بالادستی حاصل کی گئی تھی اور آج بھی قانون، انصاف اور آئین کی جیت ہوئی ہے۔ زاہد خان نے کہا کہ جس منصب پر عارف علوی بیٹھے ہیں وہ وفاق کا سب سے اعلیٰ منصب ہے، صدر مملکت کی اس کیس میں بدنیتی واضح ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی نے نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم کی ڈکٹیشن پر جو اقدام اٹھایا وہ آئین و قانون اور انکے منصب کے خلاف تھا۔ وفاق اور آئین کا تحفظ عارف علوی کی ذمہ داری تھی جس میں وہ ناکام ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C