جمعیت علماء اسلام (ف) کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان
👁️ 81 بار دیکھا گیا
جمعیت علماء اسلام (ف) کا آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کا اعلان
اسلام آباد (نمائندہ ڈیلی اردو) جمیعت علمائے اسلام (ف) نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی سے لاتعلق رہنے کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت اور بھرپور مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے بل لایا جا رہا ہے، یہ مسئلہ اہم نوعیت کا ہے جس میں عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے بنائی اسمبلی کو قانون سازی کا حق نہیں دے سکتے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم جعلی اسمبلی کو آرمی ایکٹ پاس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ نے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سقم دور کرنے کے لئے کہا تھا مگر ایک نیا سقم پیدا کیا جا رہا ہے۔ دانشوروں کی دنیا کا بہت بڑا حصہ یہ رائے رکھتا ہے کہ جہاں تک سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار کو سلب کیا جاتا ہے اور ان کے فیصلوں کو سلب کیا جاتا ہے وہاں قانون سازی کی نہیں بلکہ دستور میں ترامیم کی ضرورت ہے۔ جو بھی اس قسم کی بات کرتا ہے اسے اغواء کر لیا جاتا ہے اور سرکاری ادارے اس بات کااعتراف کرتے ہیں کہ یہ لوگ ہمارے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک جائز، آئینی و قانونی ماحول چاہئے ایسی قانون سازی وہ لوگ کر رہے ہیں جو نہ تو عوام کے نمائندے ہیں اور نہ ہی جمہوریت پسندوں کے نمائندے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسمبلی جعلی ہے اور ہم جعلی قانون سازی کو نہیں مانتے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4642 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3317 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C