جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر ہری پور جیل منتقل
👁️ 145 بار دیکھا گیا
جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ پر ہری پور جیل منتقل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے جے یو آئی ف مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ مفتی کفایت اللہ کو سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا گیا۔
آزادی مارچ سے پہلے جے یو آئی فے کے رہنماؤں کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہے، اسلام آباد میں پولیس نے ای الیون تھری سیکٹر کی طوبیٰ مسجد سے صبح چار بجے جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق رکن اسمبلی مفتی کفائت اللہ کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور مانسہرہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیا گیا۔
جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار۔۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کا ایک ماہ تک ہری پور جیل میں بند رکھنے کا حکم۔ pic.twitter.com/X0Yxh4HCY8
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) October 27, 2019
دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اسلم غوری نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفتی کفایت اللہ کو گزشتہ رات اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے گزشتہ روز نادرا نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت منسوخ کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پروگرامز میں شرکت کرنے سے روک دیا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز نے اسلام آباد پولیس کی جانب سے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ ڈی ائی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے نہ کہیں چھاپہ مارا اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5079 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C