جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے امریکا اسٹریٹیجک غلطی کا مرتکب ہوا، ایران
👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے امریکا اسٹریٹیجک غلطی کا مرتکب ہوا، ایران
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے کہا ہے کہ افغانستان کے تنازعے اور بحرانوں کا حل صرف اور صرف سیاسی طریقے سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے ایک اسٹریٹیجک غلطی کی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ہفتہ وار آن لائن پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی عدم استحکام کی باعث موجودگی کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران تمام افغان دھڑوں کو وسیع البنیاد مذاکرات شروع کرنے کی دعوت دیتا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی کے حالیہ دورہ تہران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران سمجھتا ہے کہ افغانستان کے تنازعات اور بحرانوں کا حتمی حل صرف اور صرف سیاسی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایٹمی معاہدے کے باقی ماندہ ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بارے میں بتایا کہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اجلاس کے دوران تمام فریقوں کو ان کے وعدوں کی یاد دھانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دعوت پر عراقی وزیراعظم کے مشیر ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ شب تہران پہنچے ہیں اور علاقے کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے ایرانی حکام کے ساتھ صلاح مشورے کر رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اچھی ہمسائگی کی ایرانی پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے ہمارے ارد گرد بدامنی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں اور تہران نے بارہا اپنے دوست ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکی حکمرانوں کی سرکشی کے مقابلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں، اگر چہ اقوام متحدہ کے منشور کی رو سے ایران کو اپنے جائز دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے جنرل قاسم سلیمانی کے آخری دورہ عراق اور ہلاکت کے بارے میں عراق کے سابق وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے تازہ بیان پر ایرانی وزارت خارجہ کے ردعمل اور اقدامات کا بھی حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی خطے میں امن قائم کرنے والے عظیم جنرل تھے جنہوں نے دہشت گردی کا خاتمہ اور وہابیت کے تشدد پسند چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کر کے اسٹریٹیجک غلطی کا مرتک ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس گھناونے جرم میں ملوث تمام امریکی عہدیداروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام میں امریکی فضائی حملہ، داعش کا سینئر رہنما ہلاک
25/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
جرمنی میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ
25/June/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بنوں: سرکاری سکول کے استاد اور ایف سی اہلکار اغوا، پولیس اسٹیشن پر ڈرون حملہ
25/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف کارروائی روکنے کی قرارداد منظور
25/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لوئر دیر میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 مطلوب دہشت گرد ہلاک
25/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے پر فریقین کے متضاد بیانات
25/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8853 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4619 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3305 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2129 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1920 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C