جنوبی وزیرستان: زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین مسلح تصادم، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین مسلح تصادم، 6 افراد ہلاک، 10 زخمی
وانا (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین مسلح تصادم میں 6 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،شیرکانئی کے مقام پر کئی مکانات بھی نذر آتش کردیے گئے ہیں۔
جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرکنڑہ کے مقام پر زمینی تنازعے میں وزیر زلی خیل اور دوتانی قبائل کے مابین رات بھر سے مسلح تصادم جاری ہے، اور اب تک 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دونوں قبائل کے مابین زمینی تنازعہ پر سخت لڑائی شروع ہوگئی ہے، اور دونوں اطراف سے چھوٹے وبھاری ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال ہورہاہے، دونوں قبائل کے سینکڑوں مسلح افراد مورچہ زن ہوگئے ہیں، اور ایک دوسرے کے مورچوں پر بھاری ہتھیار کا گولہ بھاری ہورہی ہے، جب کہ شیرکانئی کے مقام پر کئے مکانات بھی نذر آتش کردیے گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مذاکراتی جرگے نے فائربندی کی کوشش بھی کی، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکے، آج دوبارہ جرگہ بیھج دیاجائے گا اور امید ہے دونوں قبائل کے مشر معاملے کو افہام و تفہیم کے ساتھ سلجھانے کی کوشش کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C