14/August/2023

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، آفیسر سمیت چار ایف سی اہلکار زخمی

👁️ 29 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں دھماکا، آفیسر سمیت چار ایف سی اہلکار زخمی

جنوبی وزیرستان میں دھماکا، آفیسر سمیت چار ایف سی اہلکار زخمی

اسلام آباد (ش ح ط) ‏صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں فرنٹیئر کور (ایف سی)کے نان کمیشنڈ آفیسر سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا میں کڑمہ سرائے میں روڈ پر آج دوپہر ساڑھے چار بجے پیش آیا۔

ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے دیسی ساختہ بم نصب کیا تھا۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کے ہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق جس وقت سیکورٹی فورسز پر دھماکہ ہوا اس وقت مقامی کرکٹ گراؤند میں میچ جاری تھا جس سے کرکٹ گراؤند میں بھگدڑ مچ گئی، دھماکے کے بعد کھلاڑی خوفزدہ ہو گئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔

کڑمہ جنوبی وزیرستان تحصیل لدھا کا نواحی علاقہ ہے جو سنگلاخ چٹانوں اور گھنے جنگلات پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C