جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی اور خوف کی فضا ختم کرنیکا آغاز ہوچکا ہے، صوبائی صدر اے این پی
👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردی اور خوف کی فضا ختم کرنیکا آغاز ہوچکا ہے، صوبائی صدر اے این پی
پشاور (ڈیلی اردو) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں ایاز وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کا فیصلہ واپس لینے کیلئے اے این پی کے کارکنان، مشران سمیت جس جس نے آواز اٹھائی، اے این پی ان کا شکریہ ادا کرتی ہے، آج وزیرستان میں ایک نئے دور کے آغاز کی طرف ایک قدم چل پڑا ہے جس میں دہشتگردی، خونریزی اور خوف کو مسترد کردیا گیا ہے۔
وزیرستان میں دہشتگردی اور خوف کی فضا ختم کرنے کا آغاز ہوچکا ہے. غیرمتعلقہ اور غیرقانونی امن کمیٹی کی مخالفت دراصل قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے. عوامی نیشنل پارٹی اس ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے، وزیرستان میں وہی قانون چاہیے جو اسلام آباد میں ہے.
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) June 6, 2020
تفصیلات کے مطابق باچاخان مرکز پشاور سے جاری ایک بیان میں اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ایاز وزیر سمیت جنہوں نے بھی غیرمتعلقہ اور غیرقانونی امن کمیٹی کی مخالفت کی وہ دراصل قانون کی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش تھی، اے این پی اس ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے، وزیرستان میں بھی وہی قانون چاہیے جو اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں نافذ ہے۔
غیرمتعلقہ اور غیرقانونی امن کمیٹی کی مخالفت دراصل قانون کی حکمرانی قائم کرنی ہے۔عوامی نیشنل پارٹی اس ملک میں قانون کی بالادستی چاہتی ہے، وزیرستان میں وہی قانون چاہیے جو اسلام آباد میں ہےhttps://t.co/HI382z3oW7#WeStandWithAyazWazir pic.twitter.com/hlixlfn1SB
— Awami National Party (@ANPMarkaz) June 6, 2020
اے این کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان کے کچھ افراد یا ملکان اگر غیرقانونی فیصلے کرے تو ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہونی چاہیے کیونکہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔
ایمل ولی خان نے کہا کہ قبائلیت کو ہوا دینے، پختونوں کو تقسیم کرنے اور انضمام سے بدظن کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انتظامیہ اگر وقت پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی تو حالات یہاں تک نہ پہنچتے، خیر دیر آید درست آید۔ اب بھی وقت ہے حکومت اور انتظامی ادارے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ وہاں کی احساس محرومی کو ختم کیا جاسکے۔
اے این پی کے صوبائی صدر نے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جو اس مشکل حالات میں ایاز وزیر اور اے این پی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سیاسی شعور بیدار نہیں ہوگا، تب تک کوئی بھی تبدیلی محض ایک ڈرامہ ہی ہوسکتی ہے۔ پشتون بیدار ہوچکے ہیں اور اپنے حق کیلئے ہر ظالم کے سامنے آواز اٹھانے کا ہنر جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل جنوبی وزیرستان قومی جرگہ نے علاقے میں امن کے قیام کی احتیارات طالبان حمایت یافتہ امن کمیٹی کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس کے جرگے میں موجود اے این پی کے مقامی رہنما آیاز وزیر نے شدید مخالفت کی تھی۔ اس کے ردعمل میں جرگے نے آیاز وزیر کےگھر کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے اس فیصلے شدید ردعمل دیا تھا اور ضلعی انتظامیہ پر واضح کیا تھا کہ اگر آیاز وزیر کو کچھ ہوا تو تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
ایمل ولی خان کے شدید ردعمل کے بعد ضلعی ڈپٹی کمشنر نے جرگے سے مذاکرات کرکے انہیں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کیلئے قائل کیا جس کے بعد جرگے نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے آیاز وزیر کے گھر کو مسمار کرنے کے فیصلے سے دستبردار ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 180 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 233 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 201 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C