18/July/2024

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 28 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک

وانا (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس کا اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ تھانہ اعظم ورسک کی حدود نرگاسی میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار بخت اللہ دری خیل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے قبل بخت اللہ دری کو دہشت گردوں نے اغوا کیا تھا اور بعد میں استعفیٰ دینے کے شرط پر رہا کردیا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C