27/November/2023

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C