جنوبی وزیرستان : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر پر فائرنگ، نوجوان ہلاک، خاتون زخمی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر پر فائرنگ، نوجوان ہلاک، خاتون زخمی
وانا(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اعظم ورسک میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں فائرنگ کے واقعے کے دوران ایک نوجوان ہلاک جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دفتر میں فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں اعظم ورسک کا رہائشی خالق نور وزیر ولد کالا خان زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر وانا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد مسلح حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: کردستان میں 4 نامعلوم ڈرون گر کر تباہ، مکان کو نقصان، پہاڑی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی
12/August/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر پر فائرنگ، نوجوان ہلاک، خاتون زخمی
12/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : سی پیک موٹروے پر فائرنگ، موٹروے پولیس کے 2 اہلکار زخمی
12/August/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان: بارود سے بھری گاڑی پھٹنے کے بعد فورسز کا آپریشن 18 دہشتگرد 3 شہری ہلاک
12/August/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : مقامی قبائل نے فائرنگ کرکے مسلح تنظیم سے وابستہ شخص کو ہلاک کردیا
12/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
جنرل سید عامر رضا کو نشانِ امتیاز ملٹری سے نواز دیا گیا
12/August/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26217 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15463 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11748 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9043 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4948 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4670 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C