جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان
👁️ 107 بار دیکھا گیا
جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان
لاہور (ڈیلی اردو) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا ہے جہاں عدالتوں کا احترام ختم ہو جائے وہاں خونی انقلاب آتا ہے، عوامی اعتماد کے لئے تیزی سے کیسوں کے فیصلے کرنا ہوں گے۔
ہائیکورٹ بار راولپنڈی کی جانب سے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مشتاق کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاسم خان کا کہنا تھا اب وقت بدل گیا، لوگوں کو اپنے حقوق کا ادارک ہوگیا ہے اب لوگ حقوق کے لئے عدالتوں میں آرہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا اب یہ نہیں ہوسکتا کہ کیس دادا دائر کرے اور پوتا اس کا اختتام کرے اب تیزی سے انصاف فراہم کرنا ضروری ہے، تیزی سے انصاف کا مقصد کیس بلڈوز کرنا بھی نہیں بلکہ غیر ضروری التواء ختم کرنا ہے، جلد انصاف کے لئے ضابطہ دیوانی میں حالیہ ترامیم پر بار سے مشاورت کے لئے تیار ہیں اچھی تجاویز دیں ترامیم میں شامل کریں گے مگر اب کیسوں میں غیر ضروری التواء نہیں دیا جاسکتا یہ نہیں ہوسکتا سول جج، سیشن ججز کے ریڈر ایک دو ماہ کی تاریخیں ڈال دیں، جو سیشن سول جج تاخیر کا ذمہ دار ہوگا وہ وضاحت کرے گا۔
چیف جسٹس نے کہا اپنے حلف کا پابند ہوں،عدلیہ میں اچھے ججز کو سامنے لانا ہے جو عدلیہ کا وقار ثابت ہوں اور پسے لوگوں کو انصاف فراہم کر سکیں خواہش ہے میڈیا کو باہر نکال کر، کیمرے بند کرا کے وکلاء سے دل کھول کر باتیں کروں مگر مجھ پر کچھ پابندیاں بھی ہیں موقع ملا تو گفتنی نا گفتنی تمام باتیں تحریر میں لاؤں گا۔
ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج محمد امیر بھٹی نے کہا کے ملک کے تمام ادارے آئین میں دیے گئے اپنے کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ سینئر جج ملک شہزاد احمد نے بھی ریٹائر ہونے والے دو ججز جسٹس طارق عباسی اور جسٹس چوہدری مشتاق کی کارگزاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ان کا خلا پورا نہیں ہوسکے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15616 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9262 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5466 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C