جی ایچ کیو پر حملہ: عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی
👁️ 119 بار دیکھا گیا
جی ایچ کیو پر حملہ: عدالت نے پی ٹی آئی کے 8 کارکنان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی
راولپنڈی (ڈیلی اردو) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) پر حملے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے 8 کارکنان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 8 نامزد ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائر کی گئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے نامزد 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی استدعا منظور کرلی۔
ملزمان علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے جبکہ ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللہ کے خلاف تھانہ آرے بازار میں مقدمہ درج ہے۔
آٹھوں ملزمان اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جناح ہاؤس لاہور، مردان اور پشاور میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے ملٹری کورٹس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C