حافظ سعید پر حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں، بھارت
👁️ 42 بار دیکھا گیا
حافظ سعید پر حملے میں ہمارا ہاتھ نہیں، بھارت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) نئی دہلی کا کہنا ہے کہ لاہور حملے میں بھارت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس واقعے میں بھارت کی مدد اور مالی اعانت کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔
بھارت نے پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملے کروانے سے متعلق اسلام آباد کے الزامات کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا تھا کہ اس طرح کے بیانات پاکستان کے ”بے بنیاد پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔” تاہم پاکستان نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک و شبہے کی بات نہیں کہ اس دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی اور اس کو انجام دینے میں سرحد پار کی ایجنسیاں ملوث ہیں۔
پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو ان سرگرمیوں کے لیے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا جو بھارتی ریاست کی جانب سے دہشت گردی کو فروغ دینے کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا، ”بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا ریاستی پالیسی کے آلہ کار کے طور استعمال بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی پابندی اور انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی کنونشن کی خلاف ورزی ہے اور وہ ان قوانین کے تحت اس کا مجرم ٹھہرتا ہے۔”
پاکستان کے شہر لاہور میں متنازعہ تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ کی رہائش گاہ کے باہر 23 جون کو ایک بم دھماکہ ہوا تھا۔ پاکستان نے اس کے لیے بھارت پر الزامات عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے یہ اس کے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی نئی کوشش ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں اس کا الزام بھارت پر عائد کیا تھا اور گزشتہ اتوار کو قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے ایک بریفنگ کے دوران اس حملے کی ذمہ داری باقاعدہ بھارت پر عائد کی تھی۔
بھارت کا کیا کہنا ہے؟
عام طور پر بھارت کسی بھی پاکستانی بیان بازی پر بڑی مستعدی اور برق رفتاری سے جواب دیتا ہے تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ایک معمہ ہے کہ اس بار اس کا جواب دینے کے لیے وزارت خارجہ نے چار دن کا وقت کیوں لیا۔
نئی دہلی میں جمعرات کی شام کو وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے کہا، ”پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اگر پاکستان اپنی سرزمین سے پنپنے والی دہشت گردی اور وہاں محفوظ پناہ گاہیں حاصل کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف قابل اعتماد کارروائی کرے تو وہ اس کوشش میں زیادہ بہتر طور پر کامیاب ہو سکتا ہے۔”
بھارتی ترجمان کا مزید کہنا تھا، ”جب دہشت گردی کی بات ہوتی ہے تو عالمی برادری پاکستان کی ساکھ سے بخوبی واقف ہے۔ اس کا اعتراف اس کی خود کی قیادت نے کیا ہے جو اسامہ بن لادن جیسے دہشت گردوں کو ‘شہید‘ کہتی ہے۔”
بھارت میں میڈیا کے ایک حلقے میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ آخر بھارت نے پاکستانی الزامات کا جواب دینے کے لیے اتنا وقت کیوں لیا جو کہ عموماً ایسے کسی بھی متنازعہ بیان کا جواب فوری طور پر دیتاہے۔
پاکستان کا موقف کیا ہے؟
اتوار کے روز پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے حافظ سعید کی رہائش گاہ پر بم دھماکے کا الزام بھارت پر عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس حملے میں ملوث افراد کا سرغنہ، ”ایک بھارتی شہری ہے اور اس کا تعلق بھارتی خفیہ ادارے ‘ریسرچ اینڈ انالیسس ونگ’ (ار اے ڈبلیو) سے ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا، ”پاکستان کے خلاف اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی اور مالی اعانت کے تار بھارت کی سرپرستی میں ہونی والی سرگرمیوں سے ملتے ہیں۔” انہوں عالمی برادری سے بھارت کی ان ”گھٹیا حرکتوں ” کا نوٹس لینے کو بھی کہا تھا۔
پاکستان نے بھارت پر اس طرح کے الزامات ایک ایسے وقت لگائے ہیں جب دونوں ملکوں میں تعلقات استوار کرنے کے لیے در پردہ بات چیت جاری ہے۔ یہ بات چیت گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے اور بھارت میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال بذات خود اس میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 23 جون کو لاہور کے جوہر ٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کے مکان کے پاس ہی ہوا تھا اور اس وقت ان کی حفاظت پر مامور پر بعض پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 416 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ایران: مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی نمازِ جنازہ میں شرکت نہیں کرینگے
05/July/2026 👁️ 401 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8897 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3512 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2515 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1957 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C