حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدے کو مسترد کر دیا
👁️ 258 بار دیکھا گیا
حزب اللہ نے اسرائیل-لبنان معاہدے کو مسترد کر دیا
بیروت (ڈیلی اردو) حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے واشنگٹن میں طے پانے والے امریکہ، اسرائیل اور لبنان کے فریم ورک معاہدے کو بیروت کی ’’سنگین غلطی‘‘ قرار دیتے ہوئے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ہفتے کے روز انہوں نے لبنانی حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ اس معاہدے کے ذریعے اسرائیلی قبضے کو قانونی جواز فراہم کر رہے ہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ نے کہا، ’’واشنگٹن کا فریم ورک معاہدہ ذلت آمیز، شرمناک اور خودمختاری سے دستبرداری ہے۔ ہم یہ معاہدہ مسترد کرتے ہیں، جبکہ ایران۔امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی نعیم قاسم نے لبنان میں جنگ بندی کے حصول کے لیے ایرانی کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے ’’عزت، وقار اور طاقت کا تحفہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران۔امریکہ مفاہمتی یادداشت نے لبنان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی ضمانت دے کر ایک ’’فیصلہ کن سفارتی برتری‘‘ فراہم کی ہے۔
نعیم قاسم نے واضح کیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان تازہ معاہدے کے باوجود حزب اللہ اپنی مسلح مزاحمت ترک نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا، ’’ہم قبضے کو شکست دینے کے لیے میدان میں ڈٹے رہیں گے۔ ہم نے انتہائی کٹھن حالات میں بھی میدان نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی نہیں چھوڑیں گے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C