حماس اور اسرائیل کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع
👁️ 140 بار دیکھا گیا
حماس اور اسرائیل کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع
دی ہیگ (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت نے عندیہ دیا ہے کہ ایک ٹریبیونل اسرائیل اور حماس دونوں کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنا جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔
Statement of #ICC Prosecutor @KarimKhanQC from Cairo on the situation in the State of #Palestine and #Israel ⤵️https://t.co/YpkZFZ7lWE
— Int'l Criminal Court (@IntlCrimCourt) October 30, 2023
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پروسیکیوٹر کریم خان نے اتوار کے روز رفح بارڈر کراسنگ کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹ جنیوا کنونشن اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار کے تحت جرم کے زمرے میں آ سکتی ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ آئی سی سی کا ایک ٹریبیونل اسرائیل اور انتہا پسند تنظیم حماس دونوں ہی کے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہا ہے۔
کریم خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، “میں اسرائیل سے واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ وہ کھانے پینے کی بنیادی اشیاء، نیز ہر طرح کی ادویات کی بلا تاخیر شہری آبادی تک رسائی کو یقینی بنائے۔”
انہوں نے مزید کہا، “میں نے انسانی امداد سے بھرے ٹرکوں کو مصر میں، رفح میں، پھنسے ہوئے دیکھا ہے۔ اس سامان کی وہاں کسی کو ان کی ضرورت نہیں۔ ان اشیاء کو بلا تاخیر غزہ کے شہریوں تک پہنچنا چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ جینیوا کنونشن کے تحت امدادی سامان میں رکاوٹیں ڈالنا عدالت کے دائرہ اختیار میں جرم ہے۔
اقوام متحدہ نے اتوار کے روز متنبہ کیا تھا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کے زیر انتظام غزہ میں چلائے جانے والے خوراک کے انتظامی مرکز میں لوٹ مار کے بعد امن عامہ کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
غزہ کی ابتر صورت حال
اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹریش نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے، خوراک، پانی، ادویات اور پناہ گاہوں کی ضروری سپلائی کم ہونے کی وجہ سے صورت حال ہر گزرتے ہوئے گھنٹے کے ساتھ مایوس کن ہوتی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم حماس کے حملہ آورں نے سات اکتوبر کو غزہ کی سرحد پار کرکے اسرائیل کی تاریخ میں مہلک ترین حملہ کیا، جس میں 1400افراد ہلاک ہو گئے۔ ان میں زیادہ تر عام شہری تھے، جب کہ 239 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔
دوسری طرف غزہ میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں 8000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔
جرائم کی تحقیقات جاری ہیں
آئی سی سی کے چیف پروسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ ان کا دفتر فلسطین کی سرزمین یا اسرائیل کی سرزمین پر ہونے والے کسی بھی جرائم یا جرم کی تحقیقات کر رہا ہے، خواہ یہ جرم اسرائیل نے فلسطین کی سرزمین پر کیا ہے یا فلسطین کی سرزمین سے اسرائیل پر کیا گیا ہو۔
آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ یرغمال بنانا بھی جینیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، “میں اسرائیل کے تمام یرغمالیوں کی فوری رہائی اور ان کی محفوظ واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں۔”
انہوں نے کہا کہ حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل پر واضح ذمہ داریاں ہیں، ”نہ صرف اخلاقی ذمہ داریاں بلکہ قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے قانونی ذمہ داریاں بھی ہیں۔ اور یہ اصول اسرائیل پر اندھا دھند راکٹ داغنے والی حماس پر بھی یکساں طورپر لاگو ہوتے ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C