حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
👁️ 1068 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کی دھمکیوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ پاکستانی بحری مفادات یا سعودی عرب کے خلاف کسی بھی دشمنانہ اقدام کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے بدھ 22 جولائی کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اپنے پرچم بردار بحری جہازوں اور بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی معاندانہ کارروائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا، “پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں یا پاکستانی بحری مفادات کے خلاف کسی بھی معاندانہ اقدام کو پاکستان کی قومی سلامتی اور مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔”
پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو دی جانے والی دھمکیوں کی بھی مذمت کی اور ریاض حکومت کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ کے تنازع میں گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتا ہے اور برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصے سے دفاعی اور سکیورٹی تعاون موجود ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط کئی دہائیوں پر محیط ہیں، جبکہ پاکستان ماضی میں بھی سعودی عرب کی سلامتی سے متعلق معاملات پر اپنی حمایت کا اظہار کرتا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان کشیدگی مزید بڑھتی ہے اور پاکستان کسی ممکنہ فوجی اقدام میں ریاض کا ساتھ دیتا ہے تو اسلام آباد کو ایران نواز حوثیوں کے ساتھ ساتھ تہران کے ساتھ بھی سفارتی اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
حوثی باغی، جنہیں ایران کی حمایت حاصل ہونے کا الزام لگایا جاتا ہے، یمن میں 2014 سے جاری تنازع کا اہم فریق ہیں۔ گروپ نے حالیہ برسوں میں بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں بھی کی ہیں، جس کے باعث خطے میں بحری سلامتی کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم اپنی خودمختاری، بحری مفادات اور اتحادی ممالک کے ساتھ تعلقات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع ابیئی خطے میں بازار پر ڈرون حملہ، ہلاکتیں 153 ہو گئیں
21/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
پاکستان میں لاپتا افراد کے 11 ہزار سے زائد کیسز میں سے 9,596 حل ہونے کا دعویٰ، 1,439 تاحال زیرِ تفتیش
21/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
ٹانک: جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد ہدایت عرف بدری ہلاک
21/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بنوں : دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن، دھماکا خیز مواد برآمد، متعدد مشتبہ افراد گرفتار
21/October/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
امریکہ نے مفاہمت میں سنجیدگی نہیں دکھائی، ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہے ،عباس عراقچی
21/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کے عدن اور المکلا میں حملے، عدن ایئرپورٹ کے قریب فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11921 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C