خلیجِ عمان میں امریکی آپریشن، ایرانی آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیا گیا
👁️ 166 بار دیکھا گیا
خلیجِ عمان میں امریکی آپریشن، ایرانی آئل ٹینکر ناکارہ بنا دیا گیا
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے مطابق خلیجِ عمان میں ایک ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر ’ایم ٹی حسنا‘ کو فضائی اور بحری کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی فوج نے کہا کہ مذکورہ ٹینکر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ایرانی بندرگاہ کی جانب بڑھ رہا تھا۔ بیان کے مطابق متعدد بار وارننگ دینے کے باوجود جہاز نے راستہ تبدیل نہیں کیا۔
امریکی حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران امریکی بحریہ کے جیٹ طیارے سے کینن گن فائر کیا گیا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو شدید نقصان پہنچا اور وہ مکمل طور پر ناکارہ ہو گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ایم ٹی حسنا‘ اب ایران کی سمت سفر نہیں کر رہا، جبکہ ایران کی بندرگاہوں کی طرف آنے یا جانے والے جہازوں پر امریکی پابندیاں بدستور نافذ العمل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی خطے میں سمندری راستوں پر پابندیوں کے نفاذ اور امریکی پالیسی کے تحت کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3167 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C