خلیج عمان: چین، روس اور ایران کی مشترکہ بحری مشقیں
👁️ 69 بار دیکھا گیا
خلیج عمان: چین، روس اور ایران کی مشترکہ بحری مشقیں
بیجنگ (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) بیجنگ نے پیر کو کہا کہ چین، روس اور ایران کی بحریہ اس ہفتے خلیج عمان میں مشترکہ مشقیں کر رہی ہیں۔
چین کی وزارت دفاع کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم WeChat پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، پیر سے جمعے تک منعققد ہونے والی فوجی سرگرمیوں کا مقصد، “علاقائی بحری سیکیورٹی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا” ہے۔
بیان میں تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا گیا، “چین مشق میں حصہ لینے کے لیے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر ارومچی، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ لِنی اور بڑی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والا جہاز ڈونگ پِنگو بھیجے گا۔”
اس علاقے میں گزشتہ سال مارچ میں انہی تینوں ملکوں کے درمیان ’’سیکیورٹی بانڈ 2023‘‘ کے نام سے مشقیں منعقد کی گئی تھیں۔
اس سال مشترکہ مشقوں کا انعقاد ایسے میں ہو رہا ہے جب غزہ میں جنگ میں اضافے کی وجہ سے خطے میں کشیدگیوں میں اضافہ ہو چکا ہے اور یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کا ایک سلسلہ جاری کیا ہوا ہے۔
روس کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مشقوں سے قبل ان کے ملک کے بحرالکاہل کے بحری بیڑے سے بحری جہازوں کا ایک دستہ، ویریاگ کروزر کی قیادت میں، پیر کو ایران کی بندرگاہ چاہ بہار پہنچا۔
روسی خبر رساں اداروں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ مشق کا عملی انعقاد بحیرہ عرب میں خلیج عمان کے پانیوں میں ہو گا۔
"Safeguarding Maritime Security:" Russia, China & Iran Begin Joint Drills in Gulf of Oman
Security Bond 2024 will run from March 11-15 according to the annual plan reached by the three nations, China's defence ministry stated on Monday.
The exercises are aimed at creating a… pic.twitter.com/0ejRDdziv8
— RT_India (@RT_India_news) March 11, 2024
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد سمندری اقتصادی سرگرمیوں کی حفاظت کے لیے کام کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C