خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فائرنگ، دھماکہ اور جھڑپیں:سی ٹی ڈی افسر ہلاک، شدت پسند کمانڈر مارا گیا، پولیس اہلکار زخمی
👁️ 85 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فائرنگ، دھماکہ اور جھڑپیں:سی ٹی ڈی افسر ہلاک، شدت پسند کمانڈر مارا گیا، پولیس اہلکار زخمی
اسلام آباد (ڈیلی اردو رپورٹ) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فائرنگ، بم دھماکے اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی افسر اور ایک شہری ہلاک، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔ وادی تیراہ میں ایک جھڑپ کے دوران کالعدم تنظیم لشکرِ اسلام سے تعلق رکھنے والا اہم شدت پسند کمانڈر بھی مارا گیا۔
پشاور میں سی ٹی ڈی افسر ہلاک
پشاور کے قبائلی سب ڈویژن حسن خیل (ایف آر پشاور) میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انچارج سہیل الرحمان کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سہیل الرحمان دورانِ ڈیوٹی تھے۔
ٹانک دھماکے میں شہری ہلاک
ضلع ٹانک کے علاقے آپاخیل بیٹنی مضافات میں ایک موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے مقامی شخص کمال خان ہلاک ہو گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
خیبر میں شدت پسند کمانڈر ہلاک
خیبر ضلع کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور کالعدم تنظیم لشکرِ اسلام کے شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر حکیم اللہ مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکیم اللہ کا تعلق ضلع مہمند سے تھا اور وہ متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ تنظیم سے وابستہ ذرائع نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
خاران: پولیس اہلکار زخمی
بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈی آئی جی پولیس کمپلیکس پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عبدالقیوم شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی پر ٹی ٹی پی سے تعلق اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزامات، وفاقی وزراء
28/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ٹانک میں ٹریفک پولیس وین پر فائرنگ، 3 اہلکار ہلاک، 2 افراد زخمی
28/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں پر حملوں کے بعد ایران کا ردعمل، 4 ایرانی ماہرین کی ہلاکت کا دعویٰ
28/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں مبینہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی، متعدد پناہ گاہیں مسمار
28/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
عراق سے امریکی فوجی انخلا مکمل ہونے کا دعویٰ، تمام جنگی و لاجسٹک اہلکار روانہ
28/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شام میں داعش کے خلاف کارروائی، چار صوبوں میں سرگرم سیل کے ارکان گرفتار
28/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9201 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7475 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5299 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C