خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کارروائیاں اور دھماکے، امن کمیٹی رکن سمیت 8 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
👁️ 58 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کارروائیاں اور دھماکے، امن کمیٹی رکن سمیت 8 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
پشاور (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے کم از کم 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ جنوبی وزیرستان، باجوڑ اور کرم میں بم دھماکوں کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ایک رکن سمیت 2 افراد ہلاک اور کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔
کرک میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا کے مطابق ضلع کرک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے دو اہم کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکام کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ خرم کی حدود میں نیکی صاحب زیارت کے قریب کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر کلیم اللہ عرف سیف العمر اور نائب کمانڈر شعیب عرف سیف اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سڑک بند کیے ہوئے ہیں اور وہاں بارودی مواد نصب کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اطلاع ملنے پر کوہاٹ ریجن کی سی ٹی ڈی ٹیموں نے اضافی نفری کے ہمراہ علاقے کا رخ کیا۔ اہلکاروں کی آمد پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں جانب سے کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ فائرنگ رکنے کے بعد علاقے کی تلاشی لی گئی تو دو مسلح افراد کی لاشیں ملیں، جن کی شناخت کلیم اللہ عرف سیف العمر اور شعیب عرف سیف کے طور پر کی گئی۔
حکام کے مطابق دیگر مسلح افراد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک افراد کے قبضے سے دو سب مشین گنز، دو ہینڈ گرینیڈز، چھ میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے، جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پاکستان سرکاری طور پر کالعدم ٹی ٹی پی سے وابستہ عسکریت پسندوں کے لیے ’خوارج‘ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں 4 دہشت گرد ہلاک
دوسری جانب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ایک زخمی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کا ایک گروپ کلاچی سے مڈی کی جانب سفر کر رہا تھا۔ گروپ کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں راستے میں روک لیا۔
کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ابتدائی طور پر دو دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل وحید خان اور عاطف اللہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد چار ہوگئی۔
ایک زخمی دہشت گرد موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکا، امن کمیٹی رکن ہلاک، 8 زخمی
قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین کے بازار میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ایک رکن ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک موٹر سائیکل کے ساتھ آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، جو جمعہ کو تقریباً صبح 10 بج کر 45 منٹ پر دھماکے سے پھٹ گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں امن کمیٹی کے ارکان عنایت اللہ، شرافت خان اور بانگی خان بھی شامل تھے۔
پولیس کے مطابق زخمی امن کمیٹی ارکان کو مزید طبی امداد کے لیے رزمک ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دیگر زخمیوں کو مقامی طبی مرکز پہنچایا گیا۔
ڈی ایس پی ہدایت اللہ کے مطابق امن کمیٹی کے رکن عنایت اللہ ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
دھماکے سے مکین بازار میں متعدد دکانوں اور ان کے اندر موجود سامان کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ بازار اور گردونواح میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھماکے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
باجوڑ میں بم دھماکا، 2 بچے زخمی
ضلع باجوڑ کی تحصیل واڑہ ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ خوڑ میں بھی بم دھماکے کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمی بچوں کی شناخت ابوذر ولد ضیاء الرحمن اور جراح ولد سراج الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں بچوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور اس میں استعمال ہونے والے مواد کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کرم میں کریکر دھماکا، پولیس اہلکار سمیت 2 زخمی
ادھر قبائلی ضلع کرم کی تحصیل صدہ کمپلیکس کے گیٹ کے قریب سڑک پر کریکر دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی عنایت کے مطابق دھماکا تحصیل کمپلیکس کے گیٹ کے قریب ہوا، جہاں صدہ پولیس تھانہ، نادرا سینٹر اور دیگر اہم سرکاری دفاتر قائم ہیں۔
دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر صدہ تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق مذکورہ کمپلیکس کے گیٹ پر اس سے قبل بھی دستی بم حملہ ہوچکا ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ایک ہی روز ہونے والے یہ واقعات صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردی کے خطرات کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ سکیورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کارروائیاں اور دھماکے، امن کمیٹی رکن سمیت 8 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی
29/August/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
نائجر: متعدد مقامات پر فائرنگ اور دھماکے، فوج نے مسلح حملہ پسپا کردیا
29/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کرک : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد
28/August/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ : مقامی افراد اور بی ایل اے سے وابستہ مسلح افراد کے درمیان جھڑپ، 2 ہلاک
28/August/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام: عدالتی کمپلیکس کے باہر بم دھماکا، باپ اور 13 سالہ بچہ ہلاک
28/August/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26258 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15499 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11786 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9080 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7366 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5040 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C