خیبر میں سرکاری اسکول کے استاد کی ٹارگٹ کلنگ
👁️ 305 بار دیکھا گیا
خیبر میں سرکاری اسکول کے استاد کی ٹارگٹ کلنگ
خیبر (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول جان خان کلے برقمبر خیل کے مرکزی گیٹ کے سامنے پیش آیا، جہاں کمپیوٹر ٹیچر مسافر شاہ کو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے نشانہ بنایا۔
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا جا رہا ہے۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی اور ضروری مراحل کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خیبر کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 8 زخمی
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C