22/November/2023

خیبر میں کنڈو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

👁️ 41 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
خیبر میں کنڈو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

خیبر میں کنڈو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

جمرود (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1727388435793715332?t=mqR_DQd3PcGJ_oHyaKsgGQ&s=19

تفصیلات کے مطابق تھانہ علی مسجد کے حدود لالہ کنڈو چیک پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مجیب نامی پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

چیک پوسٹ پر حملے کے بعد دہشت گرد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے کے بعد مقامی لوگوں نے نمائندہ ڈیلی اردو کو بتایا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C