خیبر پختونخوا: سوات میں دوبارہ طالبان کی آمد، قومی امن جرگہ میں مزاحمت کا عندیہ
👁️ 28 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: سوات میں دوبارہ طالبان کی آمد، قومی امن جرگہ میں مزاحمت کا عندیہ
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے سوات میں ایک بار پھر طالبان کی آمد اور لوگوں میں تشویش پھیلنے کے باعث سوات پریس کلب میں قومی جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔
سوات قومی جرگہ میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام پارٹیوں کے ترجمان، وکلا برادری، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔
سوات قومی جرگہ کے زیر اہتمام سوات قومی کانفرنس سوات پریس کلب شروع ہوگیا ہے جس میں تمام پارٹیوں،سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہے pic.twitter.com/GQbNmkLYLP
— Sherin Zada شیرین زادہ (@sherinzada) August 17, 2022
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کی بار طالبان کو سوات میں پنپنے کا موقع بالکل نہیں دیا جائے گا۔
سوات کے تحصیل مٹہ کے پہاڑی علاقہ کنالہ بالاسور میں طالبان کی موجودگی کی خبر نے اہلِ سوات کی نیندیں حرام کر دیں۔
میڈیا اور سوشل میڈیا پر عوامی غم و غصے کے اظہار نے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو حرکت کرنے پر مجبور کردیا۔
اسی اثنا میں سوات قومی جرگہ کی طرف سے آج سوات قومی جرگے کی کال دی گئی تھی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھ کر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اس بار سوات میں طالبان کو متحد نہیں ہونے دیں گے۔
“ہم نے امن بحال رکھنے کی خاطر جان و مال کی قربانیاں دی ہیں۔ ہمارے شہیدوں کا خون بھی ابھی خشک نہیں ہوا ہے کہ دوبارہ ایک منظم سازش کے تحت طالبان نامی بلا نمودار ہوئی۔”
قومی جرگہ میں کہا گیا کہ یہ ہماری پولیس اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر ایک طرح سے سوالیہ نشان ہے۔ اگر سوات کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی، تو سوات قومی جرگہ اور سوات کے عوام سخت ترین مزاحمت کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران نے مذاکرات کے لیے شرائط امریکہ تک پہنچا دیں، ٹرمپ کے جواب کا انتظار ہے: محسن رضائی
19/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
باب المندب کے قریب حوثیوں کی عسکری سرگرمیاں، ایرانی ماہرین کی آمد اور ریڈار تنصیب کا دعویٰ
19/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران میں اسرائیلی جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی
19/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں داعش سے وابستہ اہم کمانڈر گرفتار، 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا الزام
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ریاض ایئرپورٹ کے قریب دھواں اور آگ کے شعلے، پروازوں کا شیڈول متاثر
19/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15562 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11846 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9157 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7442 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5212 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C