خیبر پختونخوا: لوئر دیر میں دھماکا، دو فوجی ہلاک، ایک شہری زخمی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: لوئر دیر میں دھماکا، دو فوجی ہلاک، ایک شہری زخمی
راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکے سے پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دیر کے علاقے باروال میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں فوج کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق لوئر دیر میں بارا بانڈہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے، دھماکے میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہوئے جن میں ایک سماجی کارکن ریاست بھی شامل ہے۔
ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ فوجی اہکار قدرتی چشمے سے پانی سپلائی کرنے والے کنکشن کی مرمت کے کام میں مصروف تھے کہ ان کے قریب دھماکا ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ساجد علی اور سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش بم حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے جن میں 2 لانس نائیک رینک کے افسران شامل تھے۔
شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) پاکستانی فوج کا کہنا تھا کہ فوجی قافلے کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آئرلینڈ: ڈبلن میں مسجد پر آتش زنی کا حملہ، ملزم گرفتار
01/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
پاکستان کا افغان ڈرونز مار گرانے کی تصدیق، افغانستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی
01/July/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
ایران: ٹارگٹ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک
30/June/2026 👁️ 284 بار دیکھا گیا
افغان طالبان کا پاکستان میں داعش کے مراکز پر ڈرون حملوں کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین کے 419 مسلح ڈرونز مار گرائے
30/June/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 330 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8870 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4655 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3488 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2488 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C