خیبر پختونخوا: لوئر دیر میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا: لوئر دیر میں چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک
لوئر دیر (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئردیر میں خال سچہ میرہ پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خال سچہ میرہ پولیس چیک پوسٹ پر سپاہی حسین سکنہ تالاش چینو ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اسی اثنا ء میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جسکے نتیجے سپاہی حسین شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور علاقے کے عوام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے زخمی پولیس اہلکار حسین کو ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔
پولیس نے اس سلسلے میں نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی.
ادھر پولیس اہلکار حسین کی نمازہ جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں اداکی گئی جس میں کمانڈنٹ دیرٹاسک فورس کرنل مجتبیٰ حیدر، ڈپٹی کمشنر دیر لوئر عون حیدر گوندل، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیاقت علی ملک، دیگر اعلیٰ پولیس و فوجی افسران مقامی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اہلکار کو بعدازاں آبائی قبرستان چینوتالاش میں سپر دخاک کردیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26303 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15550 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11837 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9145 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7427 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5190 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C