خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا
👁️ 182 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد نے چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا
بیجنگ (ویب ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے صوبائی وزیر برائے معدنیات ڈاکٹر امجد نے چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ایک مزار پر موجود تھے جہاں اُن کے ہمراہ چینی باشندہ بھی تھا۔
ڈاکٹر امجد نے دعوت و تبلیغ کے بعد چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر امجد علی نے چینی باشندے کو دوبار کلمہ پڑھایا اور اُسے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’اب آپ مسلمان ہوگئے اور آپ کا نام عبداللہ ہے‘۔
اس ضمن میں ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ وہ چین کے صوبے گوانژو گئے تو انہوں نے صحابی رسول ﷺ سعد بن ابی وقاص کے مزار کی زیارت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عبداللہ نے ہمارے ساتھ مزار پر حاضری لگائی اور وہاں تصاویر بنائیں، اُس کے بعد چینی باشندے نے مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر برائے معدنیات کا کہنا تھا کہ عبداللہ نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں اُس کو اسلام نے متاثر کیا اور پھر اُس نے شریعت سے متعلق اپنی تحقیق شروع کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 318 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3429 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C