داتا دربار خودکش بم دھماکے کے مرکزی سہولت کار محسن خان کو عمر قید کی سزا
👁️ 116 بار دیکھا گیا
داتا دربار خودکش بم دھماکے کے مرکزی سہولت کار محسن خان کو عمر قید کی سزا
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور میں داتا دربار بم دھماکے کے مرکزی سہولت کار محسن خان کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے داتا دربار بم دھماکے کے سہولت کار محسن کو بارودی مواد رکھنے کے جرم میں سزا سنائی۔
عدالت نے مجرم محسن کو دو دفعہ عمر قید، ایک بار 14 سال قید کی سزا اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ ایک سزا ختم ہونے کے بعد دوسری سزا شروع کی جائے گی۔
اس سے قبل گزشتہ سال 28 نومبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے داتا دربار دھماکے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سہولت کار ملزم کو 22 بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
محسن خان کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے ہے اور اس نے خودکش حملہ آور کو سہولت کاری فراہم کی تھی۔
خودکش حملہ آور صدیق اللہ اور محسن 6 مئی کو طورخم کے راستے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے اور دونوں 8 مئی کو لاہور آئے تھے جہاں انہوں نے داتا دربار کے قریب ایک مکان میں رہائش اختیار کی تھی۔
گرفتاری کے وقت خودکش حملہ آور کے سہولت کار سے بارودی مواد برآمد ہوا تھا،ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم حزب الاحرار سے تھا۔
یاد رہے کہ 8 مئی 2019 کو داتا دربار کے باہر خودکش حملے میں میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7518 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C