داعش نے اجتماعی قتل عام اور قیدیوں کو ذبح کرنے کا بھیانک سلسلہ پھر شروع کردیا
👁️ 90 بار دیکھا گیا
داعش نے اجتماعی قتل عام اور قیدیوں کو ذبح کرنے کا بھیانک سلسلہ پھر شروع کردیا
طرابلس (ڈیلی اردو) عالمی دہشت گرد تنظیم ‘داعش’ یرغمال بنائے گئے لوگوں کو بے دردی اور بھیانک طریقے سے موت کے گھاٹ اتارنے کی وجہ سے مشہور ہے مگر عراق اور شام میں اس تنظیم کی شکست کے بعد لوگوں کو ذبح کرنے یا اجتماعی طور پر قتل کرنے کے واقعات تقریبا ختم ہوگئے تھے۔
العربیہ کے مطابق’داعش’ نے ایک بار پھر قیدیوں کو ذبح کرنے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارنے کا بھیانک سلسلہ شروع کردیا ہے۔
لیبیا میں ‘داعش’ سے وابستہ گروپ نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں سرکاری ملازمین اور دیگر یرغمال بنائے گئے افراد کو بے دردی کے ساتھ موت کے گھاٹ اتارتے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے الفقہاء کے علاقے میں پیش آیا جہاں ‘داعش’ کے جنگجوئوں نے یرغمال بنائے گئے متعدد افراد کو ذبح کیا جب کہ کئی افراد کو فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے شہید کردیا گیا۔
یہ ویڈیو فوٹیج’ داعش’ کے آن لائن پروپیگنڈہ چینل’اعماق’ پر پوسٹ کی گئی ہے۔ اس ویڈیو کے لیے ‘اخرجوھم من حیث اخرجوکم’ (تم انہیں وہاں سے نکالو جہاں سے انہوں نے تمہیں نکالا) کا عنوان دیا گیا۔ 31 منٹ کی اس طویل فوٹیج میں داعشی دہشت گردوں کو یرغمال بنائے گئے افراد کے ساتھ ذلت آمیز طرز عمل اختیار کرتے دکھایا گیا ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ‘داعش’ کے وحشی دہشت گردوں نے متعدد افراد کو ایک صحرائی علاقے میں سروں میں گولیاں مار کر قتل کرتے ہیں۔ ان کے ہاتھ باندھے گئے ہیں۔ اسی فوٹیج کے ایک دوسرے منظر میں ایک صحرائی علاقے میں متعدد افراد کو وحشیانہ طریقے سے ذبح کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C