دمشق: داخلی سیکورٹی فورسز کی کاروئی ، سابق نظام کا اہم کمانڈر ہلاک
👁️ 82 بار دیکھا گیا
دمشق: داخلی سیکورٹی فورسز کی کاروئی ، سابق نظام کا اہم کمانڈر ہلاک
دمشق(ڈیلی اردو) شام کے صوبہ طرطوس کے دیہی علاقے میں داخلی سیکیورٹی فورسز اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سابق نظام کے مبینہ مسلح گروہوں سے وابستہ ایک اہم کمانڈر کو ہلاک کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق کارروائی شہر صافیتا میں ایک خفیہ ٹھکانے پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مارا۔ حکام کے مطابق کارروائی کے دوران مذکورہ شخص نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور اس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور وہ ہلاک ہوگیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت فراس عبدالکریم حمود کے نام سے ہوئی ہے، جسے ’الخال‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ سابق حکومت کے دور میں ’25ویں ڈویژن‘ کی اسپیشل فورسز کا کمانڈر رہ چکا تھا اور بعد میں ساحلی علاقوں میں سابق نظام کے حامی مسلح گروہوں کی سرگرمیوں میں بھی کردار ادا کرتا رہا۔
حکام کے مطابق مذکورہ شخص پر سرکاری تنصیبات پر مسلح حملوں، سیکیورٹی اور فوجی اہلکاروں کو ہلاک کرنے اور بعض اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے علاوہ سرکاری مراکز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے مسلح گروہ تشکیل دینے کے الزامات بھی تھے۔
سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی اور مختلف علاقوں میں منتقل ہونے کے بعد بالآخر صافیتا میں اس کے مبینہ ٹھکانے کا پتا لگایا گیا۔
حکام کے مطابق گزشتہ ماہ بھی داخلی سیکیورٹی فورسز نے سابق نظام کے دور میں شہریوں کے خلاف مبینہ جنگی جرائم اور بعد ازاں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لارک جزیرے پر امریکہ کا حملہ ، ایران کا اردن و قطر میں امریکی اہداف پر حملہ
31/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
مردان: کاٹلنگ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بحیرہ احمر : ایرانی ساختہ ڈرونز کے پرزوں کی کھیپ یمنی فوج نے پکڑ لی
30/August/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
دمشق: داخلی سیکورٹی فورسز کی کاروئی ، سابق نظام کا اہم کمانڈر ہلاک
30/August/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مشتبہ ڈرون کی اطلاع، پونچھ سمیت کئی اضلاع میں سرچ آپریشن
30/August/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران پر دوبارہ حملے کی اسرائیلی دھمکی، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلم ممالک سے اتحاد کی اپیل
30/August/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26262 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15505 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11790 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9084 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7374 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5052 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C