دکی : گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 سگے بھائی ہلاک، ایک شخص زخمی
👁️ 156 بار دیکھا گیا
دکی : گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 سگے بھائی ہلاک، ایک شخص زخمی
دکی(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع دکی کی تحصیل لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں بارودی مواد کے دھماکے سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چار افراد گاڑی میں سوار ہوکر زمینداری کے کام سے جارہے تھے کہ کلی بختیار خان کے قریب ندی سے گزرتے ہوئے گاڑی دھماکے کی زد میں آگئی۔ دھماکے کے نتیجے میں رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ ولد سلطان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد زخمی ہوا۔
لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر دھماکے میں آئی ای ڈی کے استعمال کا شبہ ہے، تاہم واقعے کی نوعیت اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11911 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9260 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5465 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C