دہشت گردی کیلئے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال تشویشناک ہے، بھارت
👁️ 147 بار دیکھا گیا
دہشت گردی کیلئے ٹیکنالوجی کا غلط استعمال تشویشناک ہے، بھارت
نئی دہلی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) بھارت کا کہنا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کے لیے سنگین ترین خطرہ بنا ہوا ہے اور ٹیکنالوجی بالخصوص کم لاگت والے آلات کے غلط استعمال نے دہشت گردی کے حوالے سے فکر مندی میں کافی اضافہ کر دیا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (یو این او سی ٹی سی) کی دو روزہ میٹنگ کا ہفتہ 29 اکتوبر کو نئی دہلی میں افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اب بھی انسانیت کے لیے سنگین ترین خطرہ بنا ہوا ہے۔ اور عالمی برادری کو اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے متحد ہو کر پورے خلوص اور سنجیدگی سے کوششیں کرنی ہوں گی۔
بھارتی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ‘ٹرسٹ فنڈ برائے انسداد دہشت گردی’ کو پانچ لاکھ ڈالر بطور تعاون دے گا۔
انہوں نے کہا، “بھارت اس برس یو این او سی ٹی کو نصف ملین ڈالر کا تعاون رضاکارانہ طورپر پیش کرے گا تاکہ دہشت گردی کوروکنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے رکن ملکوں کی صلاحیت سازی کے اقدامات کو مستحکم کیا جا سکے۔”
خیال رہے کہ سن 2001 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (یو این او سی ٹی سی) کے قیام کے بعد سے بھارت میں اس کی یہ پہلی میٹنگ ہے۔ سال 2022 کے لیے یو این او سی ٹی کی صدارت بھارت کے پاس ہے۔
اس دو روزہ میٹنگ میں البانیہ، برازیل، چین، فرانس، گیبون، آئرلینڈ، کینیا، میکسیکو، ناروے، روس، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
Delivered the keynote address at the plenary session of UNSC special meeting of counter-terrorism committee on ‘Countering the use of new and emerging technologies for terrorist purposes’ in New Delhi today. pic.twitter.com/1rIVnAvSwe
— Dr. S. Jaishankar (Modi Ka Parivar) (@DrSJaishankar) October 29, 2022
ٹیکنالوجی کا دہشت گردی کے لیے غلط استعمال
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سستی قیمت پر دستیاب ہوجانے اور نامعلوم فضائی پلیٹ فارموں تک بڑھتی ہوئی رسائی نے دہشت گردی کے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے ذریعہ ڈرونز اور کواڈ کاپٹروں کی مدد سے بین الاقوامی سرحد کے دونوں طرف منشیات اور ہتھیاروں کی سپلائی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔
جے شنکر کا کہنا تھا، “دہشت گرد گروپوں اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک کے زریعہ ڈرونز جیسے آلات کے استعمال نے دنیا بھر میں حکومت کی فکرمندیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔”
میٹنگ کا ایجنڈا کیا ہے؟
یو این او سی ٹی سی کی اس میٹنگ میں بالخصوص تین اہم چیلنجز پر غور و خوض کیا جائے گا۔ ان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا استعمال، فنڈ جمع کرنے کے لیے نئے پیمنٹ ٹیکنالوجی کا استعمال اور ڈرونز جیسے یو اے وی کا استعمال شامل ہے۔
قبل ازیں جمعے کے روز میٹنگ کے شرکاء کی ایک تعارفی ملاقات ممبئی کے ہوٹل تاج محل پیلس میں ہوئی، جو سن 2008 میں 26 نومبر کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کا نشانہ بنا تھا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس موقع پر ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے منصوبہ سازوں کو عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا معاملہ اٹھایا۔
خیال رہے کہ ممبئی دہشت گردی واقعے میں مبینہ طور پر ملوث پانچ دہشت گردوں کو اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کی کوششوں کو چین نے روک دیا تھا۔ اس نے گزشتہ ماہ بھی امریکہ اور بھارت کی پہل پر ساجد میر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی کوشش کو ناکام کر دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں مسافر وین سے 20 زیرِ تربیت پولیس اہلکار اغوا، تین مسافر اور ڈرائیور رہا
17/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلعہ عبداللہ میں مسلح افراد نے پنکئی پولیس چوکی کی عمارت گرا دی
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے قریب فائرنگ، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر راکٹ حملہ، ایک ہی علاقے میں دو واقعات رپورٹ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران سعودی عرب اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازع کے سیاسی حل میں تعاون کے لیے تیار
17/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9259 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5463 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C