دہشت گرد قرار دیا گیا تو ‘سنگین نتائج’ برآمد ہونگے، پاسداران انقلاب ایران نے خبردار کردیا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
دہشت گرد قرار دیا گیا تو ‘سنگین نتائج’ برآمد ہونگے، پاسداران انقلاب ایران نے خبردار کردیا
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایرانی محافظین انقلاب نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اسے دہشت گرد قرار دیا گیا تو ‘سنگین نتائج’ برآمد ہوں گے۔ یورپی یونین اس ایرانی کور پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی ہے۔
ایرانی محافظین انقلاب نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ اسے دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کر کے یورپی ممالک غلطی نہ کریں۔ ایک بیان کے مطابق اگر یورپ نے ایسا کیا تو اسے ‘سنگین نتائج‘ بھگتنا پڑیں گے۔
یورپی پارلیمان نے بدھ کے دن ایرانی پاسداران انقلاب کو یورپی یونین کی تیار کردہ دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دی تھی۔ یورپی پارلیمان کی اس قرارداد پر عمل درآمد اگرچہ یورپی یونین کے لیے لازمی نہیں تاہم یورپی ممالک ایران پر دباؤ بڑھانے کی خاطر پاسداران انقلاب کو اس فہرست میں شامل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ستائیس ممالک پر مشتمل اس بلاک کے مطابق ایرانی فوج کی اس کور نے نہ صرف یوکرینی جنگ میں روس کی مدد کرتے ہوئے اسے ڈرونز مہیا کیے بلکہ محافظین انقلاب کور ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پرامن شہریوں پر بہیمانہ تشدد کی مرتکب بھی ہوئی۔
تاہم ایرانی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔ اس ایرانی کور کی ویب سائٹ سپاہ نیوز پر اس ایلیٹ فورس کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کا ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے یورپی یونین کا خبردار کیا ہے، ”اگر یورہی اس غلطی کے مرتکب ہوئے، تو انہیں نتائج بھی تسلیم کرنا ہوں گے۔‘‘
دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے معاملے پر اپنے پہلے سرکاری بیان میں اس ایلیٹ فورس کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر یورپی ممالک سمجھتے ہیں کہ ایک بیان سے دنیا کی ایک بڑی فوج ڈر جائے گی تو یہ ان کی غلطی فہمی ہے، ”ہم ایسی دھمکیوں سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئے۔‘‘
یورپی یونین کے رکن ممالک جرمنی اور فرانس ایرانی پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کے حق میں ہیں۔ ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں شامل کم ازکم چار افراد کی سزائے موت میں ملوث ہونے کی بنا پر ان دونوں ممالک نے ایرانی فوج کے ایلیٹ یونٹ Islamic Revolutionary Guard Corps (آئی آر جی سی) کو دہشت گرد تنظیموں کی یورپی فہرست میں شامل کرنے مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین کی مشترکہ سکیورٹی پالیسی کو بنیاد بناتے ہوئے جرمنی اور فرانس دیگر رکن ممالک سے مشاورت کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک اس ایرانی ایلیٹ فورس کو دہشت گردوں کو فہرست میں شامل کرنے پر رضا مندی ظاہر کر سکتے ہیں۔ یورپی یونین تیئیس جنوری تک اس حوالے سے اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔
ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گردوں کی لسٹ میں شامل کرنا ایک غیر معمولی قدم ہو گا، کیونکہ ابھی تک یورپی یونین نے کسی خود مختار ملک کی فوج کے کسی یونٹ کو دہشت گرد قرار نہیں دیا ہے۔ تاہم یہ بھی واضح رہے کہ اس ایرانی فورس کے کچھ عہدیداروں پر یورپی یونین کی طرف سے پابندیان عائد کی جا چکی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 157 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4828 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3597 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2323 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C