دیر بالا، دہشتگردوں کا چیک پوسٹوں پر حملہ ، مقامی افراد اسلحہ اٹھا کر پولیس کی مدد کےلئے پہنچ گئے
👁️ 97 بار دیکھا گیا
دیر بالا، دہشتگردوں کا چیک پوسٹوں پر حملہ ، مقامی افراد اسلحہ اٹھا کر پولیس کی مدد کےلئے پہنچ گئے
دیر بالا(ڈیلی اردو)خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع دیر بالا میں دو پولیس چیک پوسٹوں کو دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوگئی، جبکہ مقامی افراد پولیس اہلکاروں کی مدد کے لیے گھروں سے نکل آئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق نہاگدرہ، لرجم اور عشیری درہ کے رہائشی پولیس کے ساتھ تعاون کے لیے مسلح ہوکر مختلف مقامات پر پہنچے اور علاقے کے امن کے تحفظ میں پولیس کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے ایک واقعے میں ڈی پی او دیر بالا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر نثار وردگ کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا، تاہم دونوں محفوظ رہے۔
واقعے کے بعد سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان : قندھار میں خواتین کے انڈرویئر و دیگر ضروری اشیاء فروخت کرنے والے 18 دکاندار گرفتار
13/August/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
افغانستان : بدخشاں میں طالبان میئر دھماکے میں ہلاک، ہیلی کاپٹر حادثے میں 8 افراد ہلاک
13/August/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اپردیر: سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کوشش، 15 دہشتگرد ہلاک
13/August/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 8 پولیس اہلکار مبینہ طور پر اغوا، پولیس کا کالعدم تنظیم پر الزام
13/August/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
دیر بالا، دہشتگردوں کا چیک پوسٹوں پر حملہ ، مقامی افراد اسلحہ اٹھا کر پولیس کی مدد کےلئے پہنچ گئے
13/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس و سی ٹی ڈی کی کاروائی ، مطلوب کمانڈر گیدڑ ہلاک
13/August/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26218 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15468 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11749 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9044 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 6590 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C