رحیم یار خان: کچہ میں ڈاکوؤں اور عسکریت کیخلاف آپریشن 8ویں روز بھی جاری، فوج کے ٹینکس پہنچ گئے
👁️ 93 بار دیکھا گیا
رحیم یار خان: کچہ میں ڈاکوؤں اور عسکریت کیخلاف آپریشن 8ویں روز بھی جاری، فوج کے ٹینکس پہنچ گئے
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کچہ آپریشن 8ویں روز بھی جاری ہے۔ ڈاکوؤں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے ٹینک کچہ ایریا میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی یونٹ 35 ڈویژن بہاولپور سے صادق آباد کے علاقے کچہ کے علاقے میں پہنچ گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز اور پاک آرمی کے جوان کچہ آپریشن میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔تاحال کچہ آپریشن میں پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ پولیس اور پاک فوج کی کچہ کراچی میں پیش قدمی مسلسل جاری۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں اور عسکریت پسندوں کے مزید چار ٹھکانوں کو نظر آتش کردیا گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ چاروں ٹھکانوں پر قبضہ جمالیا گیا۔ پولیس اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہوچکے ہیں۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسمگل شدہ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ خطرناک لٹھانی گینگ کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔ بستی غنی لٹھانی میں بھی آپریشن کے بعد کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا۔
پولیس نے نوگو ایریا سمجھا جانے والا ہزاروں ایکڑ رقبہ کریمینلز سے کلئیر کروا کر ریاست اور قانون کی رٹ بحال کر دی۔
پولیس نے اندرونِ کچہ کراچی بنگلی،افضل لٹھانی اور نوز بند پر کیمپ قائم کرلیے۔ آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کی پسپائی جاری ہے۔ ملزمان کے درجنوں ٹھکانے تباہ جبکہ کمین گاہیں مسمار و نذرِ آتش کر دی گئی ہیں۔ دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تمام جرائم پیشہ افراد پولیس کارروائی پر بے بس اور پسپا ہو کر جزیرہ نما دریائی جنگل میں فرار ہو گئے۔ پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C