رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 400 فلسطینی بچے گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
رواں سال اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 400 فلسطینی بچے گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں کے کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال کے دوران قابض فوج نے 400 فلسطینی بچوں کو بے رحمی کے ساتھ حراست میں لینے کے بعد انہیں پابند سلاسل کیا ہے۔
کلب برائے اسیران کی طرف سے بچوں کے عالمی دن کے موقعے پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال یکم جنوری سے 20 اکتوبر تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم سے کم 400 فلسطینی بچوںکو گرفتار گیا۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 18 سال سے کم عمر کے 400 بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد زندانوں میں ڈالا گیا۔ گرفتار ہونے والے بچوں کی اکثریت مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھتی ہے۔
ان بچوں کو اسرائیل کی دامون، عوفر اور مجد جیلوں میں قید کیا گیا۔ ان میں سے 170 بچے بدستور پابند سلاسل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبےکے تحت فلسطینی بچوں کو گرفتار کرتی ہے تا کہ ان کے تعلیمی مراحل میں رکاوٹ ڈالی جائے اور انہیں قید وبند میں ڈال کر حصول تعلیم سے محروم رکھا جائے۔
کلب برائے اسیران کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا کے باوجود صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کی اندھا دھند گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: گوادر میں کوسٹ گارڈز کے کیمپ پر خودکش حملہ، 5 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
03/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
سیٹلائٹ تصاویر: ایران کی جوہری و فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان کا انکشاف
03/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
03/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران میں سابق سپریم لیڈر خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا آغاز
03/July/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8884 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4690 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3503 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2506 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2260 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1950 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C