روس: اسکول میں فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک، 14 زخمی
👁️ 124 بار دیکھا گیا
روس: اسکول میں فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک، 14 زخمی
ماسکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) روس کے شہرایزیوسک میں ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس میں اسکولوں پر حملوں کی کڑی کا یہ نیا واقعہ ہے جبکہ ماضی میں اس طرح کے واقعات نے روس کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جبکہ ملک میں لاکھوں لوگوں کو یوکرین میں جنگ کا حصہ بننے کے لیے متحرک کیا جارہا ہے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں 6 نوجوان اور 7 بچے شامل ہیں جبکہ 14 بچے اور 7 نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیلی گرام کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 سیکیورٹی گارڈ، 2 اساتذہ اور 5 بچے شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا تھا کہ حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خودکشی کرلی ہے۔
تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے سیاہ رنگ کی شرٹ پہنی ہوئی تھی، جس میں نازی نشان تھے اور سیاہ ماسک سے چہرہ چھپایا ہوا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور کے پاس کوئی شناختی کارڈ موجود نہیں تھا۔
The Investigative Committee of the #Russian Federation reports that nine people were killed in the school shooting in #Izhevsk – 5 schoolchildren, 2 guards and 2 teachers. pic.twitter.com/11s9PqLUuL
— NEXTA (@nexta_tv) September 26, 2022
تفتیش کاروں نے بتایا کہ ’حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی، ہم تحقیقات کر رہے ہیں‘۔
روس کی وزارت داخلہ نے کہا کہ حملے میں 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
علاقے کے گورنر الیگزینڈر بریچالوف نے ایزیوسک میں اسکول نمبر 88 کے باہر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’ہلاک اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں‘۔
ویڈیو میں ریسکیو اور طبی کارکنوں کو پس منظر میں جائے وقوع پرکام کرتے دیکھا جا سکتا ہے، چند لوگ اسٹریچر کے ساتھ اسکول کے اندر بھاگ رہے ہیں۔
روس کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے 14 ایمبولینس ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
ایزیوسک روس کے اُدمورٹ جمہوریہ کا علاقائی دارالحکومت ہے، جو ماسکو کے مشرق میں تقریباً ایک ہزار کلومیٹر (620 میل) پر واقع ہے، اس شہر کی آبادی تقریباً 6 لاکھ 30 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل روس میں اسکول پر حملے کا واقعہ رواں برس اپریل میں پیش آیا تھا جب ایک مسلح شخص نے مرکزی الیانوک کے کنڈرگارٹن میں فائرنگ کرکے ایک استاد اور 2 بچوں کو نشانہ بنایا تھا۔
حکام نے کہا تھا کہ حملہ آور ذہنی مریض تھا، جس نے بعد میں گولی مار کر خود کو ہلاک کیا تھا۔
‘ہتھیاروں کے لیے سخت قوانین’
روس میں اسکولوں اور جامعات میں بڑے پیمانے پر حملے 2021 تک شاد و نادر ہوتے تھے، جب روس کے وسطی شہروں کازان اور پرم میں دو الگ الگ ہولناک واقعات پیش آئے تھے جس پر قانون سازوں کو ہتھیاروں تک رسائی کے لیے قوانین سخت کرنے پر مجبور ہوگئے تھے۔
تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ حملہ آور ذہنی طور پر پریشانی کا شکار تھا مگر اس کو نیم خودکار شاٹ گن کا لائسنس حاصل کرنے کے لیے موزوں سمجھا گیا اور اس نے استعمال بھی کی۔
گزشتہ برس ستمبر میں سیاہ ٹیکٹیکل لباس اور ہیلمٹ پہنے ایک طالب علم نے رائفل سے لیس پرم اسٹیٹ یونیورسٹی کی عمارت میں داخل ہو کر 6 افراد کو ہلاک کردیا تھا، جن میں زیادہ تر خواتین تھیں۔
اسی سال دوسرا حملہ مئی میں قازان میں ایک 19 سالہ سابق طالب علم نے اپنے پرانے اسکول میں 9 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
اس دن کے حملے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہتھیاروں تک رسائی کنٹرول کرنے والے قوانین پر نظرثانی کرنے کی ہدایت دی تھی جبکہ شکار کے لیے رائفلیں رکھنے کے لیے عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کردی تھی اور ساتھ ہی طبی معائنے کا طریقہ کار بھی سخت بنایا گیا تھا۔
حکام نے اسکولوں پر حملوں کے پیچھے بیرونی مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان روسیوں کو آن لائن اور ٹیلی ویژن پر امریکا اور دیگر ملکوں میں اسی طرح کے حملے دیکھنے کو ملے ہیں۔
اس کے علاوہ روس کی فوج میں شوٹنگ کے دیگر ہائی پروفائل واقعات پیش آ چکے ہیں، جس میں ملک میں ہیزنگ کے معاملے کو توجہ کا مرکز بنا دیا گیا ہے کہ 18 سے 27 سال کی عمر کے مردوں کے لیے فوجی خدمات لازمی ہیں۔
نومبر 2020 میں روس کے شہر ورونیز کے قریب فوجی بیس میں 20 سالہ سپاہی نے اپنے تین فوجی ساتھیوں کو دوران ڈیوٹی ہلاک کردیا تھا۔
اسی طرح 2019 میں اسی طرح کے ایک اور واقعے میں ایک نوجوان سپاہی نے فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو قتل کیا تھا اور بعد میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آرمی میں انہیں ہراسانی کا سامنا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 329 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8949 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3564 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2767 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2556 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2311 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C